July 23, 2024 | 01:01 pm

پیرس اولمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹس کس دن ایکشن میں ہوں گے ؟

پیرس اولمپکس کے آغاز میں اب صرف تین دن رہ گئے ہیں اور کھیلوں کے اس سب سے بڑے میلے میں پاکستان کے سات ایتھلیٹ تین مختلف کھیلوں میں حصہ لیں گے ۔

پیرس اولمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹس کس دن ایکشن میں ہوں گے ؟

پیرس اولمپکس 26کا باقاعدہ آغاز جمعے سے ہوگا اور ہفتے کو پاکستانی شوٹرز گلفاز جوزف اور کشمالہ طلعت ایکشن میں میں ہوں گے گلفام 10 میٹرپسٹل کے انفرادی مقابلے میں حصہ لیں گے ۔

اسی روز گلفام اور کشمالہ طلعت 10 میٹر ائی پسٹل مسکڈ ٹیم ایونٹ میں بھی ایکشن میں ہوں گے ۔ پہلے روزکوالیفکشن راؤنڈ کے ٹاپ 8 شوٹرز سیمی فائنل تک رسائی حاصل کریں گے۔

پھر 2 اگست کو کشمالہ طلعت 25 میٹر پسٹل مقابلوں کے کوالیفکشن شریک ہوں گی ، اگر انہوں نے ٹاپ ایٹ جگہ بنالی تو ان کا فائنل 3 اگست کو ہوگا۔

پاکستان کے تیسرے شوٹرز جی ایم بشیر 25 میٹر ریپڈ فائیر پسٹل مقابلے میں حصہ لیں گے جس کے ٹاپ چھ شوٹر کا فائنل 5 اگست کو ہوگا۔

سوئمنگ کے دو سو میٹر فری اسٹائل مقابلوں میں پاکستان کے محمد درانی اور جہاں آراء 28 جولائی کوپہلی ہیٹ میں شرکت کریں گے ۔ایونٹ کے سیمی فائنلز بھی اسی روز ہوں گے۔

پاکستانی کی اسپرنٹر فائقہ ریاض ویمنز 100 میٹر ریس میں 2 اگست کو ایکشن میں ہوں گی۔ پیرس اولمپکس میں پاکستان کے میڈل جیتنے کی بڑی اُمید جیولن تھرورارشد ندیم سے وابستہ ہیں، ارشد ندیم 6 اگست کو ایکشن میں ہوں گے جبکہ جیولن تھرو ایونٹ کا فائنل مقابلہ 8 اگست کو ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان قوم کو شوٹرز کشمالہ طلعت، جی ایم بشیر اور گلفام جوزگ جبکہ جیولن تھرور راشد ندیم سے میڈلزجیتنے کی اُمید ہے ان کے علاوہ پاکستانی دستہ میں سوئمر جہاں آراء نبی اور احمد درانی اور اسپرنٹر فائقہ ریاض شامل ہیں۔