July 23, 2024 | 12:27 pm

پیرس اولمپکس میں کونسا ملک سب سے زیادہ میڈلز جیتے گا؟

پیرس اولمپکس میں کون سب سے زیادہ میڈلز جیتے گا اس حوالے سے ایک اسپورٹس گلوبل ڈیٹا کی پشین گوئی جاری کی گئی ہے۔

اسپورٹس گلوبل ڈیٹا کی پشین گوئی کے مطابق پیرس اولمپکس 2024 میں امریکہ سب سے زیادہ میڈلز جیتے گا جس میں 122 میڈلز کی تعداد ہوسکتی ہے جس میں 39 گولڈ 32 سلور اور 41 برانز میڈلز شامل ہوسکتے ہیں۔

جبکہ اس کے علاوہ چین زیادہ گولڈ میڈلز جیت کر امریکہ کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے، چین کے 86 میڈلز جیتنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جس میں 34 گولڈ 27 سلور اور 25 برانز شامل ہوسکتے ہیں۔

ان دو ممالک کے علاوہ برطانیہ کے تیسرے میزبان فرانس کے چوتھے آسٹریلیا کے پانچویں نمبر کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

گلوبل ڈیٹا کی پشین گوئی کے مطابق جاپان، اٹلی، جرمنی اور نیدر لینڈز کی چھٹے ساتویں آٹھویں اور نویں نمبر پر پیش گوئی کی ہے۔

جبکہ میزبان فرانس کے 27 گولڈ، 21 سلور اور 12 برانز میڈلز کی پیش گوئی ہے، فرانس کے گولڈ میڈلز ٹوکیو اولمپکس کے مقابلے میں تین گنا بڑھنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔