July 23, 2024 | 11:19 am

ایشیا کپ: پاکستان ویمن ٹیم اپنا آخری گروپ میچ آج کھیلے گی

ویمنز ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا آخری گروپ میچ آج متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف دن دیڑھ بجے کھیلے گی جبکہ آج کا دوسرا میچ بھارت اور نیپال کے درمیان شام ساڑھے 6 بجے کھیلا جائے گا۔

علم میں رہے کہ پاکستان ویمن ٹیم کو اپنے پہلے میچ میں بھارت کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

جبکہ ایونٹ میں پاکستان ٹیم نے نیپال کے خلاف 9 وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کی ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالی جائے تو بھارتی ٹیم اپنے دونوں میچز جیت کر ٹاپ پوزیشن پر ہے جبکہ پاکستان دوسرے اور نیپال تیسرے نمبر پر ہے اور یو اے ای کی ٹیم اپنے دونوں میچز میں شکست کی وجہ سے بغیر کسی پوائنٹ کے چوتھے نمبر پر ہے۔

گروپ بی کے پوائنٹس ٹیبل پر نظر دوڑائیں تو سری لنکن ٹیم پہلے، تھائی لینڈ دوسرے اور بنگلہ دیش تیسرے نمبر پر ہے جبکہ ملائیشیا اپنے دونوں میچز ہارنے کے سبب آخری پوزیشن پر ہے۔