کیا پیرس میں بھی لاہور جیسی گرمی پڑتی ہے؟ اسپرنٹر فائقہ ریاض نے بتادیا

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پیرس اولمپکس میں شرکت کے لیے پاکستان کے ایتھلیٹس اولمپئین جیولین تھرور ارشد ندیم اور اسپرنٹر فائقہ ریاض کل علی الصبح فرانس کے لیے روانہ ہوں گی ۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فائقہ ریاض نے کہا کہ یہاں لاہور میں سخت حبس کے موسم میں ٹریننگ کی ہے جس کی وجہ سے بہت مشکل کا سامنا بھی کرناپڑ ا لیکن اولمپکس جیسے میگا ایونٹ میں شرکت کا جنون ہے اور جزبہ بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گرم موسم کی وجہ سے گھر تو بیٹھ نہیں سکتی تھی اس لیے میں نے بھرپور ٹریننگ کی ہے اور مجھے موسم کی وجہ سے کوئی مشکل نہیں ہوگی کیونکہ پیرس میں موسم لاہور کی نسبت بہت اچھا ہے اس لیے مجھے فائدہ ہو گا ۔
فائقہ ریاض نے کہا کہ میں اپنے ایونٹ سے چار پانچ روز پہلے پہنچ رہی ہوں ، اس سے مجھے وہاں کے موسم سے تھوڑا بہت ہم آہنگ ہونے کا موقع ملے گا ، اگر دو تین روز پہلے پہنچتی تو ضرور مشکل ہوتی ۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے فائقہ نے کہا کہ اولمپکس جیسے میگا ایونٹ میں شرکت کا جزبہ ہے ، سخت حبس میں بھرپور محنت کی ہے اپنے انفرادی ریکارڈ سے بہتر کرنے کی کوشش کروں گی۔
فائقہ ریاض نے کہا کہ ابھی میں نے اپنے لیے کوئی ٹارگٹ سیٹ نہیں کیا جب میں وہاں میں مقابلے کے زون میں جاؤں گی تو دیکھوں گی کہ وہاں کی کنڈیشنز میں کیا کر سکتی ہوں پھر میں ٹارگٹ سیٹ کروں گی ۔ میں ابھی اپنا ٹارگٹ سیٹ کر کے خود کو پریشان نہیں کر سکتی ، ہو سکتا ہے کہ وہاں پہنچ کر میں زیادہ اچھا کرنے میں کامیاب ہو جاؤں۔
انہوں نے کہا کہ میرا پرسنل بیسٹ اس وقت 11٫70 ہے میں اپنے انفرادی ریکارڈ کو زیادہ سے زیادہ بہتر کرنے کی کوشش کروں گی ۔
واضح رہے کہ ارشد ندیم نے براہ راست کوالیفائی کیا ہے جبکہ فائقہ ریاض وائلڈ کارڈ پر ایتھلیٹکس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔
-
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی ایس ایل کی بحالی کا اعلان کردیا
-
دھرم شالہ میں بلیک آوٹ ہونے کا سارا واقعہ ایلیسا ہیلی نے سنا دیا
-
ڈیوڈ وارنر نے پی ایس ایل پر اعتماد کا اظہار کر دیا
-
آئی پی ایل کھیلنے والے کرکٹرز کے بارے میں کرکٹ آسٹریلیا کا بیان
-
پی ایس ایل کے بقیہ میچز رواں ہفتے شروع کردینے پر اتفاق
-
پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان آج متوقع
-
افغانستان میں شطرنج کھیلنے پر پابندی کیوں عائد کردی گئی؟
-
ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
-
اُمید ہے کہ PSL کے بقیہ میچز پاکستان میں ہوں گے : عاطف رانا
-
بھارت کو اب اندازہ ہوگیا کہ پاکستان سے الجھنا مہنگا پڑگیا : شاہد آفریدی
-
آئی پی ایل ٹیموں کو بھارتی بورڈ کی کل تک پلیئر جمع کرنیکی ہدایت
-
اسپینش لیگ فٹبال میں بارسلونا نے ریال میڈرڈ کو شکست دیدی