July 23, 2024 | 08:44 am

افغانستان کرکٹ بورڈ کا پی سی بی سے رابطہ

افغانستان کرکٹ بورڈ ( اے سی بی) نے انڈر 19 سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) سے رابطہ کیا ہے۔

اے سی بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اجلاس میں افغانستان بورڈ حکام نے سہ فریقی یوتھ سیریز کے لیے بات کی ہے۔

افغانستان بورڈ کے مطابق یوتھ سہ فریقی سیریز کیلئے پاکستان اور یو اے ای سے بات کی گئی ہے اور مجوزہ یوتھ سیریز کے وینیو اور تاریخ کا تعین بعد میں ہوگا۔

افغان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ افغانستان اے ٹیم کے بنگلہ دیش اور زمبابوے ٹوورز کیلئے بھی بات چیت ہوئی ہے۔

ترجمان افغانستان بورڈ کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل وائٹ بال سیریز کیلئے تین مختلف بورڈز سے بات ہوئی ہے، جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز سے وائٹ بال سیریز کے امکانات پر بات کی ہے۔