July 22, 2024 | 01:26 pm

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے بجٹ کی منظوری دے دی

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے کولمبو میں ہوئے اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی کے بجٹ کی منظوری دے دی۔

اس بارے میں ذرائع کا بتانا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے بجٹ پی سی بی اور آئی سی سی نے تیار کیا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کے بجٹ کی منظوری آئی سی سی میٹنگز کے آخری روز دی گئی۔

علم میں رہے کہ آئی سی سی کے اجلاس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے شرکت کی، محسن نقوی نے اتوار کو سری لنکا میں لنکا پریمئیر لیگ کا فائنل بھی دیکھا تھا۔