دی ہنڈرڈ میں نسیم شاہ کی عدم دستیابی پر معین علی کو افسوس

انگلش کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان معین علی کا کہنا ہے کہ دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ میں نسیم شاہ کی عدم دستیابی پر افسوس ہے کیونکہ وہ ہماری ٹیم کی ٹاپ پک تھے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کھلاڑی کی کوئی نیشنل مصروفیت نہ ہو تو اسے لیگز کھیلنے کی اجازت دینے میں کوئی حرج نہیں۔
معین علی نے کہا کہ اگلے سال پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں وہ انگلینڈ کی ٹیم کا حصہ ہوں گے یا نہیں یہ ابھی کہنا قبل از وقت ہے، لیکن انگلش ٹیم یہ ٹائٹل جیت سکتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی ایک مختلف فارمیٹ ہے، 50 اوورز کا ایک مختلف ایونٹ ہے، اس پر منحصر ہے کہ ٹیم کس طرح کی جائے گی کیونکہ وہ نوجوان کھلاڑیوں کا بھی انتخاب کر سکتے ہیں، اگر ہمیں منتخب کیا گیا تو ہم تیار ہوں گے اگر منتخب نہ ہوئے تب بھی ٹھیک ہے۔
میرا بیٹا ابوبکر انشاء اللہ ایک دن انگلینڈ کیلئے کھیلے گا: معین علی
انگلش کرکٹر معین علی نے کہا کہ میں اور عادل دونوں محسوس کرتے ہیں کہ اگر ہم اگلی نسل کو متاثر کر سکتے ہیں تو ہم نے اپنا کام کیا ہے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہم نے کتنے رنز بنائے یا کتنی وکٹیں لیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا ابوبکر کرکٹ کھیلتا ہے، وہ دس سال کا ہے اور اسے کرکٹ کا بہت شوق ہے، انشاء اللہ ایک دن وہ انگلینڈ کے لیے کھیلے گا۔
-
پی ایس ایل 10، اسلام آباد یونائیٹڈ کو مات دے کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فائنل میں پہنچ گئی
-
پراعتماد ہیں، ٹیم کو فائنل میں دیکھ رہے ہیں، حارث رؤف
-
ڈیوڈ وارنر کی لاہور کے رایا کلب میں گالف کھیلنے کی خواہش پوری ہوگئی
-
ارشد ندیم کا نیرج چوپڑا سے متعلق بات کرنے سے انکار
-
ویسٹ ایشیا کپ: پاکستان کو شکست دے کر فلسطین نیا چیمپئن بن گیا
-
ساؤتھ آسٹریلین اوپن اسکواش: اشعب عرفان، حمزہ خان کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
-
بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا
-
کوالیفائیر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف اچھا مقابلہ ہو گا: محمد وسیم
-
مہدی حسن میراز نے لاہور قلندرز کو جوائن کر لیا
-
پی ایس ایل 10 کا پہلا کوالیفائر آج کھیلا جائے گا
-
بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان
-
ناک آؤٹ مرحلہ، بڑا میچ، پریشر ہوگا، آصف علی