پیرس اولمپکس میں بھارتی دستہ کتنے افراد پر مشتمل ہوگا؟
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ انڈیا اولمپک ایسوسی ایشن نے پیرس اولمپکس کے دستے کی تعداد کی تصدیق کر دی ہے۔
انڈیا اولمپک ایسوسی ایشن کے مطابق بھارتی اولمپک دستہ 117 ایتھلیٹس اور ریکارڈ 140 آفیشلز پر مشتمل ہو گا جس میں سپورٹ اسٹاف، کوچز اور دیگر افراد شامل ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 72 افراد کا خرچہ گورنمنٹ اٹھائے گی اور وہ قوانین کے مطابق اولمپک ولیج میں قیام نہیں کریں گے جبکہ دستے کے 68 افراد جس میں 11 آئی او اے آفیشلز شامل ہیں اولمپک ولیج میں رہیں گے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایتھلیٹس کی معاونت اور کوچنگ کے لئے اضافی 72 افراد پر مشتمل سپورٹ اسٹاف کو رکھا گیا ہے اور سپورٹ اسٹاف کے یہ 72 لوگ ولیج کے باہر ہوٹلز میں رہیں گے۔
غیر ملکی میڈیا کا یہ بھی بتانا ہے کہ آئی او اے کی صدر پی ٹی اُوشا نے سپورٹ اسٹاف کی وضاحت کے لئے خط بھی جاری کیا ہے اور شاٹ پٹ کی آبھا کھاٹوا کوالیفکیشن کے باوجود دستے میں شامل نہیں ہیں اور اس کی باضابطہ وجہ بھی نہیں بتائی گئی ہے۔
پیرس اولمپکس کے لیے بھارتی دستے میں 29 رکنی ایتھلیٹکس ٹیم جس میں 11 خواتین اور 18 مرد شامل ہیں جس کے مطابق شوٹنگ کے 21 ، ہاکی کے 19 ، ٹیبل ٹینس کے 8 اور بیڈ منٹن کے 7 کھلاڑی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ریسلنگ، آرچری اور باکسنگ کے 6 ، 6 گولف کے4 ، ٹینس کے تین سوئمنگ اور سیلنگ کے دو دوپلیئرز شامل ہیں جبکہ جوڈو ایکسٹرین روئنگ اور ویٹ لفٹنگ کا ایک پلیئر دستے میں شامل ہیں۔
یاد رہے کہ ٹوکیو اولمپکس میں بھارت کا دستہ 119 کھلاڑیوں پر مشتمل تھا جنہوں نے ایک گولڈ سمیت 7 میڈلز جیتے تھے۔
-
سری لنکا کیخلاف پہلا ون ڈے، سلو اوور ریٹ پر پاکستان پر جرمانہ
-
فیلڈمارشل نے سری لنکن ٹیم کو پاکستان میں رکنے کیلئے کیسے قائل کیا؟محسن نقوی نے بتا دیا
-
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کا شیڈول سامنے آ گیا
-
نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
-
کیا کپتان بننے کیلئے انگریزی زبان آنی چاہیئے؟ بھارتی آلراؤنڈر کا مؤقف
-
محسن نقوی کی سری لنکن کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی اندرونی کہانی
-
پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی سہ فریقی سیریز کا نیا شیڈول جاری
-
آئی سی سی نے اکتوبر کے بہترین کھلاڑی کا اعلان کردیا
-
سکندر بخت کا بھارت پر گڑبڑ کا شبہ، راشد لطیف نے سری لنکا کی تاریخی حمایت یاد دلا دی
-
ٹرائی نیشن سیریز کیلئے زمبابوے کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی
-
پاکستان سری لنکا کے درمیان میچز کا شیڈول تبدیل ہوگیا
-
سری لنکن کرکٹ ٹیم کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ