آئی سی سی اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان کی مشاورت بنا بجٹ پیش کیا جائے گا

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سالانہ اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی 2025ء کےلیے پاکستان کی مشاورت سے بنایا گیا بجٹ پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق بجٹ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور آئی سی سی نے مل کر بنایا ہے، جو 19 جولائی سے کولمبو میں شروع ہونے والے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق بجٹ کے سلسلے میں آئی سی سی کے چیف فنانشل آفیسر (سی ایف او) مئی میں پاکستان آئے تھے، جنہوں نے پی سی بی کے سی ایف او جاوید مرتضیٰ کے ساتھ مل کر بجٹ تیار کیا۔
ذرائع کے مطابق بجٹ کو لاہور میں ہونے والی میٹنگز میں حتمی شکل دی گئی، آئی سی سی اجلاس کے ایجنڈے میں صرف بجٹ کی منظوری شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی اجلاس کے ایجنڈے میں ہائی برڈ وینیو سمیت کوئی اور معاملہ شامل نہیں ہے، 22 جولائی کو پیش ہونے والے بجٹ کےساتھ کوئی اضافی یا ہنگامی بجٹ شامل نہیں۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے ایک وفد کا انتظامات کا جائزہ لینے ستمبر اور اکتوبر میں پاکستان کے دورے کا امکان ہے، ایونٹ انسپکشن ٹیم میں ایونٹ منیجرز ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے تین مختلف وفود اب تک چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان آچکے ہیں، آئی سی سی معمول کے مطابق ایونٹس کی میزبانی والے ملک میں انسپکشن کرتی ہے۔
-
بنگلہ دیش کے 15 کرکٹرز ملائیشیا میں گرفتار ہو گئے
-
آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی
-
چیمپئنز ٹرافی میں انجری کا سامنا کرنے فخر زمان کیا پی ایس ایل میں دستیاب ہوں گے؟
-
لیونل میسی انجری کے باعث ورلڈ کپ کوالیفائرز سے باہر ہوگئے
-
فلسطینیوں پر حملوں اور سینکڑوں شہادتوں پر عثمان خواجہ کا اہم بیان
-
عامر جمال سابق کرکٹر بریڈ ہوگ پر برس پڑے
-
نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے کی تیاری کیلئے کھلاڑی آج سے ٹریننگ کریں گے
-
پاکستان ٹیم پرتنقید عام ہوچکی ہے: حارث رؤف
-
ہمیں پاور پلے میں بہتر ہونے کی ضرورت ہے: سلمان علی آغا
-
پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں دوسرے ٹی 20 میں بھی شکست
-
بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم مئی میں پاکستان کا دورہ کرے گی
-
پاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے136 رنز کا ہدف