پاکستان کا پیرس اولمپکس کیلئے 18 رکنی دستے کا اعلان

رپورٹ: عتیق الرحمٰن۔۔۔ پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے پیرس اولمپکس کے لیے 18 رکنی دستے کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان کے 18 رکنی دستے میں 7 ایتھلیٹس اور 11 آفیشلز شامل ہیں، ان آفیشلز میں کوچز اور شعبہ میڈیکل کے لوگ بھی شامل ہیں۔
پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں جہاں آرا نبی اور ارشد ندیم پاکستانی جھنڈے کو تھامیں گے جبکہ پاکستان کے ایتھلیٹس، شوٹنگ، سوئمنگ اور ایتھلیٹکس میں ایکشن میں ہوں گے۔
محمد شفیق چیف ڈی مشن، جاوید لودھی ڈپٹی چیف ڈی مشن اورزینب شوکت ایڈمن آفیشل ہوں گی، ایتھلیٹکس میں ارشد ندیم اور فائقہ ریاض کے ساتھ کوچ سلمان اقبال بٹ اور ڈاکٹر علی باجوہ ہوں گے۔
شوٹنگ میں غلام مصطفیٰ بشیر،کشمالہ طلعت اور گلفام جوزف کے ساتھ 2 کوچز ہوں گے، سوئمنگ میں احمد درانی اور جہاں آرا کے ساتھ احمد علی ٹیم آفیشل ہوں گے۔
میثاق رضوی چیف میڈیکل اور رضوان احمد ویلفیئر آفیسر ہوں گے جب کہ فرانس میں پاکستانی سفارت خانے کے کاشف جمیل اولمپک اتاشی ہوں گے اور پاکستانی دستہ گروپس میں پیرس کے لیے روانہ ہوگا۔
-
ٹم سائفرٹ کا کراچی اسٹیڈیم میں کم حاضری پر اظہار مایوسی
-
بنگلادیش نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا
-
سلمان آغا کا مستقبل میں دو پلیئرز کی قومی ٹیم میں شمولیت کا عندیہ
-
محسن نقوی کی ویمنز ٹیم سے ملاقات، پرفارمنس پر شاباشی دی
-
پی سی بی کو مینز کرکٹ ٹیم کیلئے ہیڈ کوچ کی تلاش
-
پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 120 رنز سے ہرادیا
-
ویمن ورلڈکپ کوالیفائر: پاکستان نے آخری میچ بھی جیت لیا
-
پاکستان ویمن ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے بھارت نہیں جائے گی، چیئرمین پی سی بی
-
پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان مقابلہ آج ہوگا
-
کرکٹ آسٹریلیا ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک کی تعداد میں کمی کا حامی
-
سندھ کے سیکرٹری اسپورٹس نے نیشنل گیمز ملتوی ہونے کا ملبہ محکمہ موسمیات پر ڈال دیا
-
حسن علی PSL کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے