پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل آج کھیلا جائے گا

ورلڈ چیمپیئنز آف لیجنڈز کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان فائنل میچ کھیلا جائے گا۔
یاد رہے کہ ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز گزشتہ روز ہی کھیلیں گئے تھے جس میں پہلا سیمی فائنل پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا گیا تھا۔
اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے جواب میں پاکستان چیمپئنز نے 87 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز چیمپئنز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 19.5 اوورز میں 178 رنز ہی بنا سکی اور یوں پاکستان چیمپئنز کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی۔
ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل بھارت چیمپئنز اور آسٹریلیا چیمپئنز کے درمیان کھیلا گیا تھا جس میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے جواب میں بھارتی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز بناے۔ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز ہی بنا سکی تھی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ رات ساڑھے 8 بجے جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا جائے گا۔
-
نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف سیریز چار ایک سے جیت لی
-
پاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 129 رنز کا ہدف
-
ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میں فاطمہ ثنا ٹیم کی قیادت کریں گی
-
تمیم اقبال کی انجیو پلاسٹی کے بعد اب طبیعت کیسی ہے؟
-
صائم ایوب اپنوں میں عید منانے کیلئے پاکستان پہنچ چکے ہیں
-
نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ
-
پاکستان کو اذلان شاہ ہاکی کپ میں شامل کیوں نہیں کیا گیا؟
-
پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا: حنا منور
-
سلطان اذلان شاہ کپ: 2024 کی فائنلسٹ پاکستان اس سال نظرانداز
-
افغانستان کرکٹ بورڈ کا ابوظبی کرکٹ حکام سے معاہدہ
-
شکیب الحسن کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم
-
تمیم اقبال کی انجیو پلاسٹی مکمل، اگلے 24 گھنٹے اہم