صاحبزادہ فرحان کو پاکستان شاہینز کا کپتان مقرر کردیا گیا

رپورٹ: فیضان لاکھانی۔۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے صاحبزادہ فرحان کو پاکستان شاہینز کا کپتان مقرر کردیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق صاحبزادہ فرحان بنگلہ دیش اے کیخلاف دو چار روزہ میچز میں پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے ، پاکستان ٹیم بنگلہ دیش اے کے خلاف دو چار روزہ میچز آسٹریلیا میں کھیلے گی ۔
صاحبزادہ فرحان پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں
دوسری جانب سیریز کیلئے پاکستان اسکواڈ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، حنین شاہ انجری کی وجہ سے اسکواڈ سے باہر ہوگئے ہیں۔
اب حنین شاہ کی جگہ قاسم اکرم کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے ۔ پاکستان شاہینز ہفتے کی علیٰ الصبح پونے دین بجے براستہ دبئی آسٹریلیا کے دورے پر روانہ ہوگی ۔
پاکستان شاہینز کا اسکواڈ:صاحبزادہ فرحان(کپتان) - حسیب اللہ ، قاسم اکرم، محمد عرفان خان ، محمد علی، کامران غلام، کاشف علی، خرم شہزاد، مہران ممتاز، محمد حریرہ، مبصر خان، عمیر بن یوسف، شاہنواز دھانی، طیب طاہر اور عمر امین۔
پاکستان کے ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر ڈارون جائیں گے۔ وہ 29 جولائی کو بنگلہ دیش اے کے خلاف دوسرے چار روزہ میچ کے بعد اگست کے پہلے ہفتے میں پاکستان واپس آجائیں گے یہاں انہیں بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں میں اپنی ذمہ داری سنبھالنی ہے۔
-
پی ایس ایل 10، اسلام آباد یونائیٹڈ کو مات دے کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فائنل میں پہنچ گئی
-
پراعتماد ہیں، ٹیم کو فائنل میں دیکھ رہے ہیں، حارث رؤف
-
ڈیوڈ وارنر کی لاہور کے رایا کلب میں گالف کھیلنے کی خواہش پوری ہوگئی
-
ارشد ندیم کا نیرج چوپڑا سے متعلق بات کرنے سے انکار
-
ویسٹ ایشیا کپ: پاکستان کو شکست دے کر فلسطین نیا چیمپئن بن گیا
-
ساؤتھ آسٹریلین اوپن اسکواش: اشعب عرفان، حمزہ خان کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
-
بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا
-
کوالیفائیر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف اچھا مقابلہ ہو گا: محمد وسیم
-
مہدی حسن میراز نے لاہور قلندرز کو جوائن کر لیا
-
پی ایس ایل 10 کا پہلا کوالیفائر آج کھیلا جائے گا
-
بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان
-
ناک آؤٹ مرحلہ، بڑا میچ، پریشر ہوگا، آصف علی