زیم افرو ٹی 10 کے دوسرے سیزن کا آغاز 21 ستمبر سے ہوگا

زیم افرو ٹی 10 کے دوسرے سیزن کا اعلان کردیا گیا ہے جو 21 سے 29 ستمبر تک ہرارے میں کھیلا جائے گا جبکہ کھلاڑیوں کے ڈرافٹ اور میچوں کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
افریقہ میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا ٹی 10 ٹورنامنٹ ہے جس کے افتتاحی ایڈیشن کے تمام میچ ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے تھے۔
زیم افرو ٹی 10 کے پہلے سیزن نے تاریخ رقم کی تھی کیونکہ یہ ہرارے اسپورٹس کلب میں فلڈ لائٹس میں کھیلا جانے والا پہلا ٹورنامنٹ تھا۔
دوسرے ایڈیشن سے قبل گفتگو کرتے ہوئے زمبابوے کرکٹ کے چیئرمین تاوینگوا مکوہلانی نے کہا کہ ہمیں زیم افرو ٹی 10 ٹورنامنٹ سیزن 2 کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے۔
ٹی 10 گلوبل اسپورٹس کے بانی اور چیئرمین نواب شجیع الملک نے کہا کہ ہم زمبابوے میں کرکٹ کے دوسرے ایڈیشن کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں ۔ یہ ایڈیشن بھی پہلے کی طرح ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
-
چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں شامل نہ ہونے والے حسن علی کی اسکواڈ پر رائے
-
میچ فکسنگ کی وجہ سے پابندی کا سامنا کرنے والی دنیا کی پہلی ویمن کرکٹر
-
ہماری سوچ یہی ہوگی کہ ہمیں چیمپئنز ٹرافی جیتنا ہے: محمد رضوان
-
اسپنر میتھو کوہنیمن کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار
-
چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے افغانستان ٹیم پاکستان پہنچ گئی
-
تین ملکی سیریز کا اہم مقابلہ آج پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہوگا
-
چیمپئنز ٹرافی کیلئے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان
-
آسٹریلیا کا ایک اور اہم کھلاڑی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگیا
-
فاسٹ بولر جسپرت بمرا چیمپئنز ٹرافی سے باہر
-
چیمپئینز ٹرافی، آسٹریلوی اسکواڈ سے ایک اور اہم کھلاڑی باہر
-
چیمپینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کراچی میں بھی کرانے کا فیصلہ
-
پاکستان کو ایک اور آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی مل گئی