July 12, 2024 | 09:15 am

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے سیمی فائنلز آج کھیلے جائیں گے

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈ کرکٹ کے سیمی فائنلز آج کھیلے جائیں گے، پاکستان کا مقابلہ ویسٹ انڈیز سے اور آسٹریلیا کا بھارت سے ہوگا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین آج نارتھمپٹن شائر کرکٹ گراؤنڈ پر سیمی فائنل کھیلا جائے گا۔

پاکستان چیمپئنز نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیمی فائنل سے قبل برمنگھم میں مقامی کلب میں ٹریننگ سیشن کیا۔کھلاڑیوں نے دو گھنٹے تک بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔

شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ٹیم کے سب کھلاڑیوں پُرعزم ہیں کہ سیمی فائنل جیت کر فائنل میں جگہ بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر انڈیا اور پاکستان کا فائنل ہوا تو شائقین کو زبردست انٹرٹینمنٹ ملے گی۔

ایونٹ کے تمام میچز جیو سوپر براہ راست نشر کر رہا ہے

فاسٹ بالر سہیل تنویر کا کہنا تھا کہ تمام ٹیموں نے مومینٹم پکڑ لیا ہے، سیمی فائنل میں زبردست مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دو میچز میں آرام کیا ہے لیکن سیمی فائنل کے لیے مکمل فٹ ہوں۔

عبدالرزاق نے اُمید ظاہر کی کہ انگلینڈ کے بعد اس لیگ کے میچز آسٹریلیا، جنوبی افریقہ ، نیوز ی لینڈ اور ایشیا میں بھی ہوں گے۔

علم میں رہے کہ پہلا سیمی فائنل پاکستان اورویسٹ انڈیزکےدرمیان شام ساڑھے چاربجےہوگا پھر دوسرا سیمی فائنل آسڑیلیا اوربھارت کے درمیان رات ساڑھے آٹھ بجے کھیلا جائے گا۔