July 12, 2024 | 08:22 am

شاہین آفریدی کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع

رپورٹ: عبد الماجد بھٹی۔۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد جلد متوقع ہے۔

اس بارے میں پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ شاہین آفریدی بچے کی ولادت کی وجہ سے بنگلادیش کے ٹیسٹ میچ مس کرسکتے ہیں۔

بچے کی ولادت کی وجہ سے شاہین آفریدی بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ میچ مس کرسکتے ہیں: جیسن گلیسپی

انہوں نے کہا کہ شاہین بچے کی پیدائش تک وہ اہلیہ کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں تو انہیں آرام دے سکتے ہیں۔

ہیڈ کوچ ٹیسٹ ٹیم نے کہا کہ ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی شان مسعود کریں گے، بابر اعظم سے لاہور میں ملاقات ہوئی ہے۔

بنگلہ دیش کا دورہ پاکستان

21 تا 25اگست ۔ پہلا ٹیسٹ راولپنڈی۔

30 اگست تا 3ستمبر۔ دوسرا ٹیسٹ ۔ کراچی۔