ورلڈ چیمپئنز لیگ: جنوبی افریقہ سے شکست کے باوجود بھارت سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ورلڈ چیمپئنز ف لیجنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں جنوبی افریقا نے آخری میچ میں انڈین چیمپیئنز کو54رنز سے شکست دے دی مگر شکست کے باوجود انڈین چیمپیئنز نے سیمی فائنل کے لئے کوالفائی کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق نارتھ ہیمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کے پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے جواب میں جنوبی افریقی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
جنوبی افریقی چیمپئنز کی جانب سے سین مین 73 اور وکٹ کیپر بیٹر لیوی 60 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ بھارت کی جانب سے ہربجھن سنگھ نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
بھارت کو جیت کے لئے 211 اور سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لئے153 رنز کا ہدف ملا لیکن اس کی پانچ وکٹیں 77 رنز پر گر گئیں مگر پھر انڈین چیمپیئنز نے میچ جیتنے کے بجائے153 رنز کا ہدف بنالیا۔ عرفان پٹھان اور یوسف پٹھان کے درمیان 56 رنزکی شراکت بنی ، عرفان 35 رنز بناکر جب رن آوٹ ہوئے۔
بھارت کی جانب سے یوسف پٹھان اگلی دو گیندوں پر ڈیل اسٹین کو چھکا اور چوکا لگایا پھر آخری گیند پر چوکا لگاکر بھارت کو 153 رنز سے پار کیا، یوسف پٹھا ن 54 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ یوں بھارتی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 156 رنز بنا سکی۔ جنوبی افریقا چیمپیئنز میچ کو54رنز سے جیت گئی لیکن سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی نہ کرسکی۔
بھارت نے ایونٹ میں چوتھی پوزیشن حاصل کیاور اب سیمی فائنل میں اس کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا جبکہ پاکستان ویسٹ انڈیز کے مد مقابل ہوگی۔
ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز کل کھیلے جائیں گے اور دنوں میچز جیو سوپر سے برا ہ راست نشر کیے جائیں گے۔
-
گال ٹیسٹ کا تیسرا دن: سری لنکا کے بنگلا دیش کیخلاف پہلی اننگز میں 4 وکٹ پر 368 رنز
-
ایشین والی بال نیشنز کپ: پاکستان نے چائینز تائپے کو شکست دیدی
-
شاہین آفریدی برسبین ہیٹ جوائن کرنے کیلئے پرجوش
-
بیلی جین کنگ کپ ٹینس: پاکستان ویمن ٹیم کو ترکمانستان سے شکست
-
اروشی روٹیلا سمیت ہربھجن، یووراج اور رائنا مشکل میں پھنس گئے
-
پاکستان کی بیس بال پلیئر جاپان میں اپنی ٹریننگ سے خوش
-
بنگلادیش کے مشفیق الرحیم نے یونس خان کا کون سا ٹیسٹ ریکارڈ توڑا؟
-
شاہین ، رضوان اور حارث رؤف بھی بی بی ایل کا حصہ بن گئے
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کا معاملہ
-
بابر اعظم دو دن کی ٹریننگ کے بعد کیمپ سے چلے گئے
-
عالمی ٹیسٹ چیمپئن ٹیم جنوبی افریقا کا وطن پہنچنے پر والہانہ استقبال
-
انگلینڈ کا بھارت کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان