June 26, 2024 | 12:18 am

عارف لوہار کے گیت کی دھوم فٹبال کے عالمی ایوان میں بھی مچنے لگی

پاکستانی فنکار عارف لوہار کے گیت ’آ‘ کی دھوم فٹبال کے عالمی ایوان میں بھی مچنے لگی ہے۔ فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ہر دل کی دھڑکن بن جانے والے اس گیت کو لیونل میسی کی سالگرہ کے موقع پر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کردیا۔

ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کی سالگرہ کے موقع پر فیفا ورلڈ کپ کے انسٹاگرام پیج پر ایک ویڈیو شییئر کی گئی جس کا کیپشن اردو میں ’میسی کا جادو‘ درج تھا۔

ویڈیو میں میسی کی جھلکیاں دکھائی گئیں جبکہ بیک گراؤنڈ میوزک کے طور پر پاکستان کے گلوکار عارف لوہار کا گانا ’آ‘ استعمال کیا گیا ہے۔

عارف لوہار کا یہ گانا ریلیز کے بعد سے شہرت کی بلندیوں پر ہے۔ ماضی میں پی ایس ایل اور کرکٹ ورلڈکپ کے دوان بھی یہ گانا بجتا رہا۔

سوشل میڈیا پر اب تک کروڑوں صارفین اس گانے کی وڈیو دیکھ چکے ہیں۔