June 25, 2024 | 09:21 pm
افغان وزیر خارجہ کا راشد خان سے رابطہ، ورلڈ کپ سیمی فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد

افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان سے رابطہ کیا اور انہیں ٹیم کے ورلڈکپ سیمی فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد دی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں عمدہ پرفارمنس دیتے ہوئے افغانستان ٹیم سیمی فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔
ایونٹ کے دوسرے مرحلے میں گروپ 1 کے اہم میچ میں دو روز قبل آسٹریلیا اور آج بنگلادیش کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔
اس سلسلے میں افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی اور بتایا گیا کہ وزیر خارجہ امیر خان متقی اور راشد خان کے درمیان بنگلادیش کے خلاف میچ کے بعد رابطہ ہوا۔ وزیر خارجہ نے ٹیم کےکپتان کو سیمی فائنل تک رسائی پر مبارکباد دی۔
امیر خان متقی نے راشد خان اور افغان ٹیم کےلیے مزید کامیابیوں کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
مزید خبریں
-
ویمن باکسنگ چیمپئن شپ: 14 ویمن باکسنگ ٹیموں کی 112 باکسرز کی شرکت
-
چیمپئنز ٹرافی: بھارتی کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی
-
چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب آج لاہور میں ہوگی
-
انگلینڈ کے بین ڈکٹ چیمپئنز ٹرافی کیلئے فٹ قرار
-
ایشین یوتھ جوجٹسو چیمپئن شپ میں پاکستان کی شاندار کارکردگی
-
پاکستان ٹینس فیڈریشن نےپہلی بارغیرملکی کوچ کی خدمات حاصل کرلیں
-
پاکستان ٹیم میں پوٹینشل ہے ہم چیمپئنز ٹرافی جیت سکتے ہیں: سلمان علی آغا
-
آسٹریلیا کو سری لنکا کے ہاتھوں دوسرے ون ڈئے میں بھی شکست
-
ہم 280 رنز کرنا چاہتے تھے مگر نیوزی لینڈ کے بولرز نے دباؤ میں رکھا: کپتان محمد رضوان
-
سلمان آغا سہ فریقی سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار
-
پچھلے اور آج کے میچ میں خوشدل شاہ نے اچھی بولنگ کی، عاقب جاوید
-
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پریکٹس میچ، افغانستان کو 144 رنز سے شکست