June 25, 2024 | 12:19 pm

ڈیوڈ وارنر تمام فارمیٹ سے ریٹائر ہوگئے

آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر انٹرنیشنل کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائر ہوگئے، کرکٹ آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر کے ریٹائرمنٹ کی تصدیق کر دی ہے۔

ورلڈکپ سے باہر ہونے کےبعد بھارت کے خلاف میچ ڈیوڈ وارنر کا آخری میچ ثابت ہوا اور یوں ڈیوڈ وارنر کی ریٹائرمنٹ کےبعد ان کا 15 سالہ انٹرنیشنل کریئر اختتام کو پہنچا۔

واضح رہے کہ بائیں ہاتھ کے اوپننگ بیٹر ڈیوڈ وارنر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےبعد انٹرنینشل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیا تھا۔

ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ کا فائنل ڈیوڈ وارنر کے ایک روزہ کریئر کا آخری میچ تھا جبکہ ڈیوڈ وارنر نے جنوری میں پاکستان کےخلاف کریئر کا آخری ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔

یاد رہے کہ ڈیوڈ وارنر نے 110 ٹی ٹوئنٹی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی ہے جبکہ 161 ون ڈے اور 112 ٹیسٹ میچز میں ملک کی نمائندگی کی ہے۔