June 25, 2024 | 10:48 am

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: سیمی فائنل میچز کا شیڈول

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے والی 8 ٹیموں میں سے چار ٹیموں نے سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹا لیا ہے۔

میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل افغانستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 27 جون کو تروبہ، ویسٹ انڈیز میں پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 5 بجے کھیلا جائے گا۔

افغانستان نے اسپنر راشد خان کی قیادت میں بنگلادیش کو 8 رنز سے شکست دے کر تاریخ میں پہلی بار سیمی فائنل میں جگہ بنائی

آئی سی سی کے میگا ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل بھی اسی روز مگر پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے پروویڈنس، ویسٹ انڈیز میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل میچ 29 جون کو برج ٹاؤن میں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے کھیلا جائے گا۔