June 25, 2024 | 08:03 am

ابراہیم زدران اور رحمن اللہ نے بابر اور رضوان کا ریکارڈ توڑ دیا

رپورٹ: فیضان لاکھانی۔۔۔ افغانستان کے ابراہیم زدران اور رحمن اللہ گرباز نے بابر اعظم اور محمد رضوان کی پارٹنر شپ کا ریکارڈ توڑ دیا۔

افغان اوپننگ جوڑی ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ پارٹنر شپ رنز بنانے والی جوڑی بن گئی۔

ان دونوں کھلاڑیوں نے بنگلہ دیش کے خلاف سپر ایٹ میچ میں یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔

بابر اعظم اور محمد رضوان نے ورلڈ کپ 2021 میں 411 رنز بطور پارٹنرز بنائے تھے جبکہ ابراہم اور رحمن نے اس ورلڈ کپ میں 442 رنز شراکت میں بنائے۔

افغان جوڑی ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں چار ففٹی پلس شراکت کرنے والی جوڑی بھی بن گئی۔

ان دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تین سنچری شراکت بھی رہیں جو کہ ایک ورلڈ کپ ایڈیشن کا ریکارڈ ہے۔