آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول دیگر بورڈز سے کب شیئر کرے گا؟

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ آئندہ سال پاکستان میں منعقد ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) دیگر بورڈز سے کب شیئر کرے گا؟ اس بارے میں ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی سی سی آئندہ ہفتے دیگر بورڈز سے شیڈول کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چند ہفتے قبل چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول آئی سی سی کو بھجوایا تھا جس کا آئی سی سی نے تفصیلی جائزہ لیا اور پی سی بی کے شیڈول میں ردوبدل نہیں کیا اور آئی سی سی شیڈول کو دیگر سات ممالک کو اب بھجوائے گا۔
ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک منعقد ہو گی، بھارتی ٹیم کے میچز لاہور میں رکھے گئے ہیں جبکہ فائنل بھی لاہور میں ہو گا اور بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے کے پی سی بی کو اچھے اشارے مل رہے ہیں۔
ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے کے پی سی بی کو اچھے اشارے مل رہے ہیں، بھارت کی جانب سے اب تک کسی باضابطہ پلیٹ فارم پر پاکستان نہ آنے کی بات نہیں ہوئی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دیگر ممالک پاکستان میں شیڈولڈ کے مطابق چیمپئینز ٹرافی کے انعقاد کے خواہشمند ہیں کیونکہ دیگر ممالک کی ٹیمیں پاکستان آکر سیریز کھیل چکی ہیں اور دیگر ممالک کی رضامندی کی وجہ سے بھارت کے لیٹ انکار مشکل ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئینز ٹرافی میں آسٹریلیا، انگلینڈ، بھارت شامل ہیں جبکہ جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ اور افغانستان بھی ٹورنامنٹ میں شامل ہیں۔
-
حکومت سندھ کیجانب سے خاتون باکسر عالیہ سومرو کی مالی معاونت
-
عبداللہ شفیق کا یار کشائر کرکٹ کاؤنٹی کلب سے معاہدہ
-
آئی سی سی نے کرکٹ قوانین میں اہم تبدیلیاں کر دیں
-
میرے اعداد وشمار دیکھے بغیر رائے قائم کر لی جاتی ہے: محمد عباس
-
ویمنز ورلڈ کپ کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا، پاک بھارت ٹاکرا کب اور کہاں ہوگا؟
-
بابر کے بعد رضوان اور شاہین کے بھی بگ بیش کیلئے معاہدے
-
گیری کرسٹن پاکستان ٹیم کی کوچنگ کیلئے ایک بار پھر خواہشمند
-
قومی کرکٹرز کے اسکلز ڈیولپمنٹ کیمپ کا پہلا روز
-
جنوبی افریقا نے پہلی بار آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیت لیا
-
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل میں نئے چیلنج پاکستان کے منتظر
-
اینڈرسن ٹنڈولکر ٹرافی کی تقریب رونمائی ملتوی کردی گئی
-
حکومت فٹبال کی بحالی میں مکمل معاونت فراہم کرے گی: اسحاق ڈار