June 21, 2024 | 12:29 pm

سابق آسٹریلوی کرکٹر کی پاکستان ٹیم کی کارکردگی پر تنقید

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ سابق آسٹریلوی کرکٹر اور کمنٹیٹر لیسا اسٹھالیکر نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں نے ورلڈ کپ میں بہت مایوس کیا۔

ایک پروگرام میں پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے لیسا اسٹھالیکر نے کہا کہ پاکستان ٹیم بھارت کے خلاف میچ دباؤ کی وجہ سے ہاری۔

لیسا اسٹھالیکر نے کہا کہ ناکامی کی وجہ سینئر کھلاڑیوں کا پرفارم نہ کرنا تھا اور پاکستانی ٹیم کنڈیشنز سے بھی ہم آہنگ نہ ہوسکی تھی۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے لیسا اسٹھالیکر نے کہا کہ پاکستان کو ہرا کر سپر ایٹ میں کوالیفائی کرنا امریکہ کی بڑی کامیابی تھی جس کے بعد امریکہ کی پاکستان کے خلاف فتح نے نیویارک میں کرکٹ کی دھوم مچادی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں کنڈیشنز سے بہتر ہم آہنگ ہوئیں، باسکٹ بال کے کھلاڑیوں نے بھی امریکہ کی کامیابی پر تبصرے کیے۔