June 21, 2024 | 10:26 am
سابق بھارتی فاسٹ بولر اپارٹمنٹ کی چوتھی منزل سے گر کر ہلاک
![](https://www.geosuper.tv/assets/uploads/updates/2022-06-06/16295_1367708_updates.jpg)
بھارت کے سابق فاسٹ بولر ڈیوڈ جانسن اپارٹمنٹ کی چوتھی منزل سے گر کر ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 52 سالہ ڈیوڈ جانسن اپنے اپارٹمنٹ کی بالکنی سے نیچے گر کر ہلاک ہوئے، انہوں نے سوگواروں میں بیوی اور 2 بچوں کو چھوڑا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ڈیوڈ جانسن اپنے گھر کے نزدیک ایک کرکٹ اکیڈمی چلاتے تھے، ان کی کئی دنوں سے طبیعت خراب تھی۔
حادثے کے بعد ڈیوڈ جانسن کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسپتال آنے سے قبل ان کی موت کی تصدیق کردی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ڈیوڈ جانسن نے اپنے کیریئر میں 2 ٹیسٹ میچز اور 39 فرسٹ کلاس میچز کھیلے تھے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ سمیت سابق بھارتی کرکٹرز نے ڈیوڈ جانسن کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
مزید خبریں
-
پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 230 رنز بنا کر آؤٹ
-
دوسرا دن: پاکستان آج 143 رنز سے اننگز آگے بڑھائے گی
-
ملتان ٹیسٹ: ہم پہلے دن پلان کے مطابق کھیلے، جیڈن سیلز
-
دھند نہ ہوتی تو میچ 3 دن سے زیادہ نہیں چلنا تھا، محمد رضوان
-
فخر زمان نے بھارتی ٹیم کے اہم کھلاڑیوں کے نام بتادیے
-
پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کیلئے کھیلنے کیلئے پرجوش ہوں، ڈیرل مچل
-
پہلے سیشن میں پاکستان کے 4 وکٹ پر 86 رنز
-
چیمپئنز ٹرافی سے قبل بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ مستعفی
-
پہلا ٹیسٹ: پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
-
قومی ٹیم کے سابق کپتان کو 14 سال کی سزا سنا دی گئی
-
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی ٹرافی ایک بار پھر پاکستان آئے گی
-
رونالڈو کا سعودی کلب سے نیا معاہدہ، روزانہ کا معاوضہ آپ کے ہوش اڑا دے گا