ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کے ہارنے کی کئی وجوہات
عبدالماجد بھٹی۔۔۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم شائد ایک ٹیم کی طرح دکھائی نہیں دے رہی تھی اس کی بہت ساری وجوہات میں سے ایک وجہ یہ تھی کہ میگا ایونٹ میں کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے ساتھ 26سے28 افراد پر مشتمل گروپ کرکٹرز کی بیگمات بچوں اور اہل خانہ کا تھا۔ حیران کن طور پر فاسٹ بولر محمد عامر ذاتی ٹرینر کے ساتھ امریکا میں تھے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم کے غیر ملکی ٹرینر کی موجودگی میں محمد عامر ذاتی ٹرینر کے ساتھ ٹریننگ کرتے تھے یہ ٹرینر آئر لینڈ اور انگلینڈ میں تھا۔
محمد عامر نے اس کے لئے پی سی بی سے خصوصی اجازت لی تھی اور ٹرینر کے اخراجات وہ خود ادا کرتے تھے لیکن اس کے انتظامات پی سی بی نے کئے تھے۔
فاسٹ بولر محمد عامر ذاتی ٹرینر کے ساتھ امریکا میں تھے
امریکا کے میچ میں 18رنز کا سپر اوور کرانے والے محمد عامر ریٹائرمنٹ کے بعد ٹیم میں آئے تھے لیکن وہ ٹیم کے ساتھ ٹریننگ نہیں کرتے تھے یہ بھی انوکھی مثال تھی کہ ایک کھلاڑی ذاتی ٹرینر کے ساتھ الگ ٹریننگ کرتا تھا۔
کھلاڑیوں کی فیملیز ٹیم کے ساتھ ہی گھومتی رہی
محمد عامر کے علاوہ محمد رضوان، فخر زمان، وہاب ریاض کے بیگم بچے ٹیم کے ساتھ سفر کرتے رہے۔کپتان بابر اعظم کے والد والدہ، بھائی، عماد وسیم اور حارث رؤف کی بیگمات بھی ورلڈ کپ کے دوارن ٹیم کے ساتھ رہیں اور میچوں کے بعد پارٹیاں اور کھانے بھی چلتے رہے۔ اسی موج مستی میں پاکستان کا سفر پہلے راؤنڈ میں ختم ہوگیا۔
-
چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ:مارخورز نے اسٹالینز کو 3 رنز سے ہرا دیا
-
چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پربھارتی میڈیا کا نیا دعویٰ سامنے آگیا
-
پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی کل جنوبی افریقہ روانہ ہوں گے
-
کیا پی سی بی نے جیسن گلیسپی سے راہیں جدا کرنے کا ارادہ کر لیا ہے؟
-
عالیہ رشید پی سی بی گورننگ بورڈ کے لیے نامزد
-
پہلا ٹی ٹوئنٹی: افغانستان کو زمبابوے کے ہاتھوں آخری گیند پر شکست
-
پاکستان ٹیم ڈربن سے جوہانسبرگ پہنچ گئی
-
جو روٹ کی حکمرانی ختم، ہیری بروک نمبر ون بیٹر بن گئے
-
چیمپئنز ٹرافی معاملہ، پی سی بی تاحال اپنے موقف پر قائم
-
سعودی عرب کو فیفا ورلڈکپ 2034 کی میزبانی مل گئی
-
چیمپئنز ٹرافی معاملات ادھورے چھوڑ کر چیئرمین آئی سی سی آسٹریلیا چلے گئے
-
حارث رؤف آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار