June 21, 2024 | 09:36 am

آسٹریلیا ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت جیت گیا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 28 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے۔

بنگلہ دیشی کپتان نجم الحسین نے سب سے زیادہ 41 رنز بنائے، انہوں نے 36 گیندوں کا سامنا کیا جس میں 5 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا اک کے علاوہ توحید ہری ڈوئے نے 40، لٹن داس نے 16 رنز بناکر آوٹ ہوئے جبکہ تسکین احمد 13 رنز بنار ناٹ آؤٹ ہوئے، علاوہ ازیں بنگلادیش کا کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکا۔

آسٹریلیا کے پیٹ کمنز نے 3، ایڈم زیمپا نے 2 اور مچل اسٹارک، اسٹوئنس اور گلین میکس ویل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم کی جانب سے ٹریوس ہیڈ نے 31 رنز جبکہ کپتان مچل مارش صرف 1 رن کے مہمان ثابت ہوئے ، اوپننگ بیٹر ڈیوڈ وارنز 35 گیندوں میں 5 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 53 رز کے ساتھ ناقابل شکست رہے اور ان کے ساتھ گلین میکسول 14 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

یوں آسٹریلوی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز بنائے مگر بارش کی آنکھ مچولی کے باعث میچ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت آسٹریلیا نے 28 رنز سے اپنے نام کرلیا۔