June 21, 2024 | 05:32 am

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بنگلادیش کا آسٹریلیا کو جیت کے لیے 141 رنز کا ہدف

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں بنگلادیش نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 141 رنز کا ہدف دے دیا۔

بنگلادیش نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے، کپتان نجم الحسین نے سب سے زیادہ 41 رنز بنائے۔

بنگلادیش کی جانب سے توحید ہری ڈوئے نے 40، لٹن داس نے 16 رنز بناکر آوٹ ہوئے جبکہ تسکین احمد 13 رنز بنار ناٹ آؤٹ ہوئے، علاوہ ازیں بنگلادیش کا کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہیں ہو سکا۔

آسٹریلیا کے پیٹ کمنز نے 3، ایڈم زیمپا نے 2 اور مچل اسٹارک، اسٹوئنس اور گلین میکس ویل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا یہ 44 واں میچ ہے، دونوں ٹیمیں سرویون رچرڈز کرکٹ اسٹیڈیم، نارتھ ساؤنڈ اینٹیگوا میں مدمقابل ہیں جہاں آسٹریلیا نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز گروپ ون میں بھارت نے افغانستان کو 47 رنز سے شکست دی تھی۔

دوسری طرف گروپ ٹو میں سے جنوبی افریقہ اور انگلینڈ نے کامیابی حاصل کر رکھی ہے۔