ٹی20 ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی، سلیکشن کمیٹی میں تبدیلی کا امکان

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں مایوس کن کارکردگی کے بعد پی سی بی سلیکشن کمیٹی میں تبدیلی کا امکان ہے۔ وہاب کا کمیٹی سے الگ ہونے کا قوی امکان ہے جبکہ بابر اعظم کی کپتانی کے بارے میں فوری طور پر کوئی فیصلہ متوقع نہیں۔
امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے تناظر میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی 7 رکنی سلیکشن کمیٹی میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی میں ارکان کی تعداد کم کی جائے گی جبکہ پی سی بی سربراہ کے بغیر سلیکشن کمیٹی کے تجربے کو ختم کرنے پر غور کر رہا ہے۔
سابق چیئرمین سلیکشن کمیٹی، جو اب 7 رکنی کمیٹی کے بھی رکن ہیں، ان کا سلیکشن کمیٹی سے الگ ہونے کا قوی امکان ہے، بطور سینئر منیجر کی خدمات سے بھی بورڈ مطمئن نہیں ہے۔
محمد یوسف سلیکٹر برقرار رہیں گے، البتہ بابر اعظم کی کپتانی کے بارے میں فوری طور پر کوئی فیصلہ متوقع نہیں کیونکہ پاکستان ٹیم کی اب نومبر تک کوئی وائٹ بال سیریز نہیں ہے۔
دوسری جانب پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کو دیے جانے والے سینٹرل کنٹریکٹ میں بھی مزید تبدیلیوں کے اشارے مل رہے ہیں جو 30 جون کو ختم ہوگا۔
اس وقت سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والوں میں تین کھلاڑی بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
-
پاکستانی جوڑی نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا
-
جیب خرچی دے کر دوستوں کو بولنگ کروانے کا کہتا تھا، حسن نواز
-
اس ڈر سے میچ نہیں دیکھا کہیں بیٹے کو نظر نہ لگ جائے، والدہ حسن نواز
-
عاقب جاوید نے بولا تھا کہ چاہے تم پانچ زیرو بھی کرو گے تو کھیلو گے تم ہی: حسن نواز
-
حسن نواز کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے تیسرا ٹی 20 جیت لیا
-
نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 205 رنز کا ہدف
-
پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ
-
ویمن کرکٹرز کا تربیتی کیمپ آج سے شروع ہورہا ہے
-
جو ڈومیسٹک میں پرفارم کرے گا اس کو موقع ملے گا: سلیکٹر اسد شفیق
-
چیمپئنزٹرافی کے انعقاد سے پی سی بی کو توقعات سے زیادہ منافع ہوا: عامر میر
-
جاپان فیفا ورلڈ کپ 2026 کیلئے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی
-
جو ڈومیسٹک میں پرفارم کرے گا اس کو موقع ملے گا، اسد شفیق