حارث کی حمایت کیساتھ ٹیم قوم سے بھی معافی مانگے: احمد شہزاد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف سے فلوریڈا میں ایک مداح نے بدتمیزی کی جس پر حارث رؤف اور مداح کے درمیان گرما گرمی دیکھنے میں آئی اس معاملے پر ساتھی کرکٹرز اور چیئرمین پی سی بی نے بھی شدید مزمت کی اور حارث رؤف کی مکمل حمایت کی۔
اسی حوالے سے قومی کرکٹر احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ جہاں ہم حارث رؤف کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی مکمل مذمت کرتے ہیں وہیں یہ بات بھی اہم ہے کہ کھلاڑیوں کی جانب سے حارث کو سپورٹ کرنے کے لیے جو پوسٹس لگائی گئی ہیں وہ ورلڈ کپ میں ان کی خراب کارکردگی کی وجہ سے شائقین سے معذرت کے طور پر ہونی چاہیے تھیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اچھا ہوتا اگر یہ کھلاڑی قوم سے معافی مانگتے، اگر یہ کھلاڑی شرمندہ ہوتے اور یہ کھلاڑی امریکہ، انگلینڈ یا دبئی میں چھٹیاں گزارنے کی بجائے پاکستان واپس آجاتے۔
احمد شہزاد نے کہا کہ کھلاڑیوں کی ان پوسٹس سے بیانیہ نہیں بدلنا چاہیے اور شائقین کو کھلاڑیوں کی خراب پرفارمنس کا جواب ملنا چاہیے۔ احتساب اب بہت ضروری ہے، کھلاڑیوں کے ایک ہی گروپ نے پچھلے پانچ سالوں میں ہمارے ملک کے لیے کچھ نہیں جیتا اور پاکستان کی اجتماعی کامیابی کو ترجیح دینے کے بجائے ذاتی سنگ میل کو ترجیح دیتے رہے۔
اگر سلیکٹرز کو لگتا ہے کہ میں بہتر ہوں تو ٹیم کیلئے دستیاب ہوں : احمد شہزاد
یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج سے سپر 8 مرحلہ شروع ہونے جارہا ہے مگر پاکستان ٹیم اپنے گروپ میچز میں ہی باہر ہوگئی تھی۔
پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ امریکہ کے ہاتھوں سپر اوور میں ہاری پھر روایتی حریف بھارت نے 6 رنز سے شکست دی اس کے قومی ٹیم نے کینیڈا اور آئر لینڈ کے خلاف بالترتیب 7 اور 3 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔
-
ویمن باکسنگ چیمپئن شپ: 14 ویمن باکسنگ ٹیموں کی 112 باکسرز کی شرکت
-
چیمپئنز ٹرافی: بھارتی کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی
-
چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب آج لاہور میں ہوگی
-
انگلینڈ کے بین ڈکٹ چیمپئنز ٹرافی کیلئے فٹ قرار
-
ایشین یوتھ جوجٹسو چیمپئن شپ میں پاکستان کی شاندار کارکردگی
-
پاکستان ٹینس فیڈریشن نےپہلی بارغیرملکی کوچ کی خدمات حاصل کرلیں
-
پاکستان ٹیم میں پوٹینشل ہے ہم چیمپئنز ٹرافی جیت سکتے ہیں: سلمان علی آغا
-
آسٹریلیا کو سری لنکا کے ہاتھوں دوسرے ون ڈئے میں بھی شکست
-
ہم 280 رنز کرنا چاہتے تھے مگر نیوزی لینڈ کے بولرز نے دباؤ میں رکھا: کپتان محمد رضوان
-
سلمان آغا سہ فریقی سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار
-
پچھلے اور آج کے میچ میں خوشدل شاہ نے اچھی بولنگ کی، عاقب جاوید
-
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پریکٹس میچ، افغانستان کو 144 رنز سے شکست