آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی ہے، آلراؤنڈر کی کیٹیگری میں افغانستان کے محمد نبی سے ٹی ٹوئنٹی نمبر ون آل راؤنڈر کی پوزیشن چھن گئی ہے۔
خیال رہے کہ محمد نبی مختصر وقت کے لئے نمبر ون ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر رہے اور اب آسٹریلیا کے مارکوس اسٹوئنس پہلے نمبر پر آ گئے ہیں۔
ان کے علاوہ سری لنکا کے وانندو ہسارنگا دوسرے اور بنگلہ دیشی کرکٹر شکیب الحسن تیسرے نمبر پر آگئے ہیں اور افغانستان کے محمد نبی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی آلراؤنڈرز کی فہرست میں عماد وسیم کا 11واں نمبر ہے جبکہ شاداب خان ایک درجے تنزلی کے ساتھ 15 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین چھ درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں اور سری لنکا کے ونندو ہسارنگا ایک درجہ تنزلی کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئے ہیں، ویسٹ انڈیز کے گودا کیش موتی 16 درجے ترقی کے بعد 13 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردی رینکنگ کے مطابق بیٹرز کی ٹاپ فور رینکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی جس کے مطابق بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلا نمبر انگلینڈ کے فل سالٹ کا دوسرا اور پاکستان کے بابر اعظم تیسرے اور محمد رضوان چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ پانچ درجے ترقی کے بعد 5 ویں نمبر آ گئے ہیں اور ویسٹ انڈیز کے نکولس پران 8 درجے ترقی کے بعد 11 ویں نمبر آ گئے ہیں۔
-
ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپین شپ میں پاکستان کے مزید دو میڈلز
-
چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں شامل نہ ہونے والے حسن علی کی اسکواڈ پر رائے
-
میچ فکسنگ کی وجہ سے پابندی کا سامنا کرنے والی دنیا کی پہلی ویمن کرکٹر
-
ہماری سوچ یہی ہوگی کہ ہمیں چیمپئنز ٹرافی جیتنا ہے: محمد رضوان
-
اسپنر میتھو کوہنیمن کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار
-
چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے افغانستان ٹیم پاکستان پہنچ گئی
-
تین ملکی سیریز کا اہم مقابلہ آج پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہوگا
-
چیمپئنز ٹرافی کیلئے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان
-
آسٹریلیا کا ایک اور اہم کھلاڑی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگیا
-
فاسٹ بولر جسپرت بمرا چیمپئنز ٹرافی سے باہر
-
چیمپئینز ٹرافی، آسٹریلوی اسکواڈ سے ایک اور اہم کھلاڑی باہر
-
چیمپینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کراچی میں بھی کرانے کا فیصلہ