بھارتی ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم زمبابوے کے دورے پر روانہ ہوگی جس کے لیے کئی سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دورۂ زمبابوے کے لیے کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی سمیت کئی سینئر کھلاڑیوں کو آرام دیا جائے گا، کھلاڑیوں کو ورک لوڈ منجمنٹ کے تحت آرام دیا جائے گا۔
دورۂ زمبابوے پر سوریا کمار یادیو، ہاردیک پانڈیا، جسپریت بمراہ اور ریشبھ پنٹ بھی ٹیم میں شامل نہیں ہوں گے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارتی ٹیم میں آئی پی ایل کے پرفارمرز کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور رتو راج گائیکواڈ بھارتی ٹیم کی قیادت کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رتو راج گائیکواڈ بھارتی ٹیم کی قیادت کے لیے مضبوط امیدوار ہیں جبکہ سنجو سیمسن کا نام بھی کپتانی کے لیے زیرِ غور ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل سنجو سیمسن کا نام بھی کپتانی کے لیے زیر غور ہے۔
دورۂ زمبابوے کے لیے ابھیشک شرما، ریان پراگ، میانک یادیو، ہرشیت رانا، نتیش ریڈی، وجے کمار وائشک اور یش دیال کو بھی موقع دیا جائے گا جبکہ سوریا کمار یادیو، ہاردیک پانڈیا، جسپریت بمراہ اور ریشبھ پنٹ بھی ٹیم میں شامل نہیں ہوں گے۔
علم میں رہے کہ بھارت اور زمبابوے کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی اور سیریز کا پہلا میچ 6 جولائی کو شیڈولڈ ہے۔
-
پی ایس ایل 10، اسلام آباد یونائیٹڈ کو مات دے کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فائنل میں پہنچ گئی
-
پراعتماد ہیں، ٹیم کو فائنل میں دیکھ رہے ہیں، حارث رؤف
-
ڈیوڈ وارنر کی لاہور کے رایا کلب میں گالف کھیلنے کی خواہش پوری ہوگئی
-
ارشد ندیم کا نیرج چوپڑا سے متعلق بات کرنے سے انکار
-
ویسٹ ایشیا کپ: پاکستان کو شکست دے کر فلسطین نیا چیمپئن بن گیا
-
ساؤتھ آسٹریلین اوپن اسکواش: اشعب عرفان، حمزہ خان کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
-
بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا
-
کوالیفائیر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف اچھا مقابلہ ہو گا: محمد وسیم
-
مہدی حسن میراز نے لاہور قلندرز کو جوائن کر لیا
-
پی ایس ایل 10 کا پہلا کوالیفائر آج کھیلا جائے گا
-
بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان
-
ناک آؤٹ مرحلہ، بڑا میچ، پریشر ہوگا، آصف علی