June 19, 2024 | 11:11 am

بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کیلئے مشاورت، سرفراز مضبوط اُمیدوار

رپورٹر: سید یحیٰ حسینی۔۔۔ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے رواں سال اگست میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے جس میں صرف دو ٹیسٹ میچز شامل ہیں۔

اس سیریز کے حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کے لئے ابتدائی مشاورت کا آغاز کردیا گیا ہے اور کپتان شان مسعود، کوچ جیسن گلیسی اور سلیکشن کمیٹی نے اسکواڈ پر بات چیت شروع کردی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اس سیریز میں بابر اعظم ، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو آرام دیا جاسکتا ہے جبکہ ٹیسٹ ٹیم میں حارث رؤف کے نام پر غور نہیں کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کپتان سرفراز احمد وکٹ کیپنگ کے لئے مضبوط اُمیدوار ہیں جبکہ فاسٹ بولنگ میں نسیم شاہ، شاہ نواز ڈاھانی ، میر حمزہ ، خرم شہزاد ، اور عامر جمال کی شمولیت یقینی ہے۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ سعود شکیل ، عبداللہ شفیق، سلمان علی آغا حتمی الیون میں شمولیت کے مضبوط اُمیدوار ہیں۔ رواں سال اگست میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں دو ٹیسٹ میچز شامل ہیں اور یہ ٹیسٹ میچز آئی سی سی چیمپئن شپ کا حصہ بھی ہوں گے۔