ٹی 20 ورلڈ کپ کا سپر 8 مرحلہ آج سے شروع
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بیس میں سے آٹھ ٹیموں کے درمیان سپر ایٹ مرحلہ آج سے نارتھ ساؤنڈ، ویسٹ انڈیز میں شروع ہورہا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کے سپر آٹھ مرحلے میں آج جنوبی افریقہ اور میزبان امریکی ٹیم کا آمنا سامنا ہوگا۔
گروپ میچز میں جنوبی افریقہ اور امریکا کی ٹیموں کی کارکردگی پر نظر ڈالی جائے تو جنوبی افریقہ نے اپنے تمام چاروں میچز نیپال، بنگلہ دیش، نیدر لینڈز اور سری لنکا کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے جبکہ یو ایس اے نے اپنے چار میچز میں سے دو میچوں میں کامیابی حاصل کی۔
امریکی ٹیم کا پہلا میچ آئرلینڈ کے خلاف بارش کی نذر ہوگیا تھا پھر اسے بھارت کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست اٹھانی پڑے اس کے بعد اگلے میچ میں پاکستان ٹیم کے خلاف سپر اوور میں میچ اپنے نام کیا اور آخری گروپ میچ میں کینیڈا کو 7 وکٹوں سے شکست دی یوں امریکی ٹیم 5 پوائنٹس کی بدولت سپر ایٹ مرحلے میں پہنچی۔
میگا ایونٹ کے سپر 8 مرحلے میں پہنچنے والی آٹھ ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ 1 میں افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش اور بھارت شامل ہیں جبکہ گروپ 2 میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، امریکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم شامل ہے۔
دوسری جانب میگا ایونٹ میں بارہ ٹیموں کا سفرختم ہوگیا ہے اور ٹیمیں وطن واپس پہنچنا شروع ہوگئیں ہیں۔
-
دوسرا دن: پاکستان آج 143 رنز سے اننگز آگے بڑھائے گی
-
ملتان ٹیسٹ: ہم پہلے دن پلان کے مطابق کھیلے، جیڈن سیلز
-
دھند نہ ہوتی تو میچ 3 دن سے زیادہ نہیں چلنا تھا، محمد رضوان
-
فخر زمان نے بھارتی ٹیم کے اہم کھلاڑیوں کے نام بتادیے
-
پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کیلئے کھیلنے کیلئے پرجوش ہوں، ڈیرل مچل
-
پہلے سیشن میں پاکستان کے 4 وکٹ پر 86 رنز
-
چیمپئنز ٹرافی سے قبل بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ مستعفی
-
پہلا ٹیسٹ: پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
-
قومی ٹیم کے سابق کپتان کو 14 سال کی سزا سنا دی گئی
-
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی ٹرافی ایک بار پھر پاکستان آئے گی
-
رونالڈو کا سعودی کلب سے نیا معاہدہ، روزانہ کا معاوضہ آپ کے ہوش اڑا دے گا
-
سابق کپتان شاہد آفریدی بھی جیولن تھرو کے فین نکلے