June 19, 2024 | 09:49 am

حارث رؤف کی فین کیساتھ گرما گرمی کے معاملے پر محسن نقوی کا بیان

امریکی ریاست فلوریڈا میں پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی مداح کے ساتھ گرما گرمی کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا بھی بیان سامنے آگیا۔

فاسٹ بولر کے معاملے پر محسن نقوی نے کہا کہ حارث رؤف کے ساتھ جو واقعہ ہوا اس کی سختی سے مذمت کرتا ہوں، ہمارے کھلاڑیوں کے ساتھ ایسے واقعات مکمل طور پر ناقابل قبول ہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ اس واقعہ میں جو ملوث ہیں وہ فوری طور پر حارث رؤف سے معافی مانگیں اور اگر ایسا نہ کیا گیا تو زمہ داران کے خلاف لیگل ایکشن لیں گے۔

علم میں رہے کہ فلوریڈا میں فاسٹ بولر حارث رؤف کی فین کے ساتھ الجھنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں حارث رؤف اور فین کے درمیان فوٹو بنانے کے لیے تکرار ہوئی۔

حارٹ رؤف اپنی اہلیہ کے ساتھ ہوٹل کی طرف جا رہے تھے کہ مبینہ طورپر فین نے انہیں گالی دی اور کہا کہ ایک تصویر ہی تو کہا ہے، حارث روف فین کو مارنے کے لئے بھاگے ایسے میں ان کی اہلیہ نے روکنے کی کوشش کی اور دیگر فینز نے بھی انہیں روکا، حارث روف نے بار بار فین کو کہا کہ آپ کے والد نے یہ تربیت کی ہے۔