بھارت نے اولمپکس کیلئے اپنے ایتھلیٹس کی ٹریننگ پر کتنا خرچہ کیا؟
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ بھارت نے پیرس اولمپکس 2024 کی تیاری کے لئے اپنے ایلیٹ ایتھلیٹس کی ٹریننگ پر کروڑوں لگا دئیے انڈیا نے اپنے مختلف پروگرامز کے تحت 17.9 کروڑ روپے بھارتی لگائے
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ رقم سرکردہ ایتھلیٹس کی بیرون ملک ٹریننگ اور کیمپس پر خرچ کی گئی ہے ایلیٹ ایتھلیٹس کو امریکہ جرمنی فرانس اسپین اور اٹلی میں ٹریننگ کا موقع فراہم کیا گیا جبکہ انڈیا میں دستے کے دیگر اراکین کے ٹریننگ کیمپس الگ جاری ہیں۔
رپورٹس کے مطابق حکومت نے ایلیٹ ایتھلیٹس کو پیرس اولمپکس کی بہتر تیاری کا موقع فراہم کیا اور مشن اولمپک سیل ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم کے تحت کروڑوں روپے خرچ کر رہا ہے
خیال رہے کہ سب سے زیادہ 6.25 کروڑ روپے بھارتی ایتھلیٹکس پر خرچ کیئے گئے جبکہ بیڈ منٹن پر 5.77 شوٹنگ پر 3.83 ٹینس پر 1.57اور پیرا اسپورٹس پر 1.17 کروڑ روپے بھارتی خرچ ہوئے
جیولین تھرور نیرج چوپڑا کے لئے ساؤتھ افریقہ فن لینڈ جرمنی اور تر کئے میں ٹریننگ کیمپس لگائے گئے نیرج چوپڑا کے 176 دن کے ٹریننگ کیمپس پر 48.76 لاکھ روپے بھارتی خرچ کیئے گئے
دوسرے نمبر پر بیڈ منٹن پلئیر پی وی سدھو کو جرمنی میں 36 روز ٹریننگ فراہم کی گئی جس پر 26.60 لاکھ روپے بھارتی خرچ ہوئے
اس کے علاوہ سوئمنگ ،آرچری باکسنگ ویٹ لفٹنگ اور ریسلنگ کے بھی ایلیٹ ایتھلیٹس پر رقم خرچ کی گئی
-
اسٹیڈیمز کے نئے ہاسپٹیلیٹی باکسز فروخت کیلئے پیش
-
پاکستانی نژاد انگلش فاسٹ بولر ثاقب محمود کو بھارتی ویزا جاری
-
کراچی انتظامیہ کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے خصوصی اقدامات کرنے کا فیصلہ
-
پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 230 رنز بنا کر آؤٹ
-
دوسرا دن: پاکستان آج 143 رنز سے اننگز آگے بڑھائے گی
-
ملتان ٹیسٹ: ہم پہلے دن پلان کے مطابق کھیلے، جیڈن سیلز
-
دھند نہ ہوتی تو میچ 3 دن سے زیادہ نہیں چلنا تھا، محمد رضوان
-
فخر زمان نے بھارتی ٹیم کے اہم کھلاڑیوں کے نام بتادیے
-
پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کیلئے کھیلنے کیلئے پرجوش ہوں، ڈیرل مچل
-
پہلے سیشن میں پاکستان کے 4 وکٹ پر 86 رنز
-
چیمپئنز ٹرافی سے قبل بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ مستعفی
-
پہلا ٹیسٹ: پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ