ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ کو 5 وکٹ سے شکست دیدی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 35 ویں میچ میں آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ کو 5 وکٹ سے شکست دیدی۔
اسکاٹ لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں پر آسٹریلیا کو 181رنز کا ہدف دیا تھا جسے آسٹریلیا نے 19.4 اوورز میں مکمل کرلیا۔
آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد اسکاٹ لینڈ کے جارج منسی نے 35، برینڈن میک مولن 60 اور رچی بیرنگٹن نے 31 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 42 رنز بناکر ایک اچھا ہدف دینے میں اہم کردار ادا کیا۔
آسٹریلیا کے بولر گلین میکسویل نے 4 اوورز میں 44 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔
بعدازاں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ 68 اور مارکس اسٹوائنس 59 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
آسٹریلیا کی ٹیم گروپ بی میں تمام میچز جیت کر پہلی پوزیشن پر ہے۔
اس سے قبل اسکاٹ لینڈ کے تین میچز میں پانچ پوائنٹس تھے۔ اسکاٹ لینڈ نے دو میچ جیتے ہیں جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔
-
بھارتی اولمپیئن جیولن تھروور نیرج چوپڑا شادی کے بندھن میں بندھ گئے
-
ملتان ٹیسٹ: پاکستان دوسری اننگز میں 157 رنز پر آؤٹ، ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 251 کا ہدف
-
ویمن انڈر 19 ورلڈ کپ: 3 میچز کے فیصلے، 3 بارش سے متاثر
-
پہلا ٹیسٹ: پاکستان کی ویسٹ انڈیز کیخلاف پوزیشن مستحکم
-
چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان
-
ساجد اور نعمان نے ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن اُدھیڑ دی ، 137 پر آل آؤٹ
-
اسٹیڈیمز کے نئے ہاسپٹیلیٹی باکسز فروخت کیلئے پیش
-
پاکستانی نژاد انگلش فاسٹ بولر ثاقب محمود کو بھارتی ویزا جاری
-
کراچی انتظامیہ کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے خصوصی اقدامات کرنے کا فیصلہ
-
پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 230 رنز بنا کر آؤٹ
-
دوسرا دن: پاکستان آج 143 رنز سے اننگز آگے بڑھائے گی
-
ملتان ٹیسٹ: ہم پہلے دن پلان کے مطابق کھیلے، جیڈن سیلز