انگلینڈ کی نمیبیا کو ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 41 رنز سے شکست

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں انگلینڈ نے نمیبیا کو ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 41 رنز سے شکست دے دی، 126 رنز کے ہدف میں نمیبیا کی ٹیم مقررہ 10 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 84 رنز بناسکی۔
ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی ٹیم 10 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 84 رنز بنا سکی، وین لنگین 33، ڈیوڈ ویزے 27 اور نکولس ڈیون 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
گروپ بی میں شامل دونوں ٹیمیں نارتھ ساؤتھ میں مدمقابل ہوئیں جہاں نمیبیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
بارش کے باعث پہلے میچ کو 11-11 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا، انگلینڈ نے 8 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنائے تو بارش کے باعث کھیل دوبارہ روک دیا گیا۔
بارش کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا تو کھیل کو 10-10 اوورز تک محدود کردیا گیا، انگلینڈ نے مقررہ 10 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک نے 47 رنز کی عمدہ اننگ کھیلی، جونی بیرسٹو 31، معین علی 16 اور لیام لیونگسٹون 13 رنز بناکر نمایاں رہے۔
47 رنز کی عمدہ اننگ کھیلنے پر ہیری بروک کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
گروپ بی میں انگلینڈ نے تین میچز کھیلے ہیں جس میں سے انہیں ایک میچ میں کامیابی اور ایک میں ناکامی کا سامنا رہا جبکہ ایک میچ بارش کی نظر ہوا۔
واضح رہے کہ گروپ بی میں اسکاٹ لینڈ کے 5 پوائنٹس ہیں جبکہ انگلینڈ کے میچ جیتنے کے باعث اس کے بھی 5 پوائنٹس ہوگئے ہیں۔
-
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے آسٹریلیا نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی ایس ایل کی بحالی کا اعلان کردیا
-
دھرم شالہ میں بلیک آوٹ ہونے کا سارا واقعہ ایلیسا ہیلی نے سنا دیا
-
ڈیوڈ وارنر نے پی ایس ایل پر اعتماد کا اظہار کر دیا
-
آئی پی ایل کھیلنے والے کرکٹرز کے بارے میں کرکٹ آسٹریلیا کا بیان
-
پی ایس ایل کے بقیہ میچز رواں ہفتے شروع کردینے پر اتفاق
-
پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان آج متوقع
-
افغانستان میں شطرنج کھیلنے پر پابندی کیوں عائد کردی گئی؟
-
ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
-
اُمید ہے کہ PSL کے بقیہ میچز پاکستان میں ہوں گے : عاطف رانا
-
بھارت کو اب اندازہ ہوگیا کہ پاکستان سے الجھنا مہنگا پڑگیا : شاہد آفریدی
-
آئی پی ایل ٹیموں کو بھارتی بورڈ کی کل تک پلیئر جمع کرنیکی ہدایت