June 15, 2024 | 01:51 pm

کھیل کے میدانوں پر بھی ٹیکس لگ گیا

سندھ میں کھیل کے شعبے میں نئے ٹیکس کے نفاذ سے اب آ ؤٹ ڈور مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑی اور آرگنائزر بھی متاثر ہوں گے۔

سندھ کے نئے بجٹ میں کھیلوں کی کسی نئی اسکیم کو متعارف نہیں کرایا گیا، تاہم نئے ٹیکس سے ا ب میدانوں میں ہونے والے مقابلوں کے منتظمین سے اسٹیڈیم کی فیس میں اضافہ ہوجائے گا۔

اس ٹیکس سے کر کٹ، ہاکی ، فٹبال اور دیگر کھیلوں سے وابستہ کھلاڑیوں اور منتظمین کو کرائے کی مد میں زیادہ قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

صوبائی بجٹ سے کھلاڑی اور منتظمین مایوس

سندھ کے نئے بجٹ میں کھیل کے شعبے کو نظر انداز کیا گیا ، 18ویں ترمیم کے بعد کھیلوں کے حوالے سے زیادہ تر اختیارات صوبوں کے پاس ہیں مگر سندھ حکومت نے صوبائی ایسوسی ایشنوں کی گرانٹ میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا اور نہ ہی صوبوں کے صوبائی اداروں میں کھیلوں کی ٹیموں کی بحالی کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا جس سے کھیلوں سے تعلق رکھنے والے مرد اور خواتین کھلاڑیوں اور آرگنائز نے سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے۔