اگر سلیکٹرز کو لگتا ہے کہ میں بہتر ہوں تو ٹیم کیلئے دستیاب ہوں : احمد شہزاد

قومی کرکٹر احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ اگر سلیکٹرز کو لگتا ہے کہ میں بہتر ہوں تو ٹیم کے لیے دستیاب ہوں، جعلی کنگ اور چھ آٹھ کا جو ٹولہ ہے اس کو ٹیم سے باہر نکالیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے احمد شہزاد نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو ذاتی سنگ میل لے ڈوبی ہے جس کے بابر اعظم اور محمد رضوان سب سے بڑے ذمہ دار ہیں۔
اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے احمد شہزاد نے کہا کہ بابر اور رضوان کے ذاتی ریکارڈز نے پاکستان ٹیم کو تباہ کر دیا ہے، ان تمام کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ کی طرف بھیجنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کپتان سمیت 6، 8 افراد کے ٹولے کا احتساب کرنے کا وقت آ گیا ہے کیونکہ ان 6، 8 افراد کے ٹولے نے ہی پاکستان ٹیم کو یہاں تک پہنچا دیا ہے۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے احمد شہزاد نے کہا کہ یہ جو6 سے 8 کا گروپنگ والا ٹولا ہے اس کو ٹیم سےنکالیں اور اب بھی ٹولےکےخلاف کریگ ڈاؤن نہیں کیا توپھرٹیم نہیں بن سکےگی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان پر تنقید کرتے ہوئے احمد شہزاد نے کہا کہ بابراعظم کو دوبارہ کپتان بنانا بہت بڑی غلطی تھی، جعلی کنگ اور چھ آٹھ کا جو ٹولہ ہے اس کو ٹیم سے باہر نکالیں۔
دوسری جانب سابق کرکٹر سکندر بخت نے کہا کہ کپتان بابرکو تبدیل کرنا ہوگا،اس میں قیادت کی صلاحیت ہی نہیں، اچھے لڑکوں کو ضرور رکھیں ، چند فاسٹ بولر اچھے ہیں۔
کرکٹر عمران نذیر نے کہا کہ امریکا ٹیم سپر ایٹ میں جا رہی ہے تو وہ اس کی حق دار تھی اور ہمیں جتنی کرکٹ آتی تھی اتنی ہی کھیلی ہے۔
عمران نذیر نے کہا کہ پاکستان ٹیم جتنی دباؤ میں کرکٹ کھیلی وہ سپر8میں جانےکی حق دارنہیں تھی، ہماری ٹیم میں فٹنس کے بہت زیادہ مسئلے ہیں۔
قومی کرکٹر امام الحق نے کہا کہ پاکستان ٹیم بہت خراب کرکٹ کھیلی، ہمارے اسپینر اور مڈل آرڈر میں کافی عرصے سے مسئلہ ہے۔
امام الحق کا کہنا تھا کہ ہمارے ڈومیسٹک کرکٹر کو زیادہ معاوضہ ملنا چاہیے, ہماری ڈومیسٹک کرکٹ کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔
-
پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 10 وکٹ سے ہرا دیا
-
14 سالہ کھلاڑی نے دنیائے کرکٹ میں تہلکہ مچا دیا
-
کون ہوگا پاکستان ٹیم کا نیا کوچ؟ مشاورتی عمل جاری
-
صاحبزادہ فرحان لاہور قلندرز کیخلاف کھیلنے کیلئے پرجوش
-
ہمارے ٹاپ آرڈر کو تھوڑا زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے: سکندر رضا
-
ہمارے پلاٹینم اوورسیز پلیئرز کی پرفارمنس اچھی نہیں رہی، ندیم خان
-
لاہور قلندرز جس سمت جارہی ہے اُس سے مطمئن ہیں، فخر زمان
-
یہ جنگیں لڑنے کا دور نہیں، کچھ حاصل نہیں ہوگا، جہانگیر خان
-
لندن میراتھن 2025 میں 40 سے زائد پاکستانی اور اوورسیز پاکستانی رنرز کی شرکت
-
جارحانہ انداز فاسٹ بولر کی خوبصورتی ہوتی ہے: محمد عامر
-
حارث روف ون ڈے کرکٹ میں 25 اوورز کے بعد ایک ہی گیند کے استعمال کے حامی
-
تیز کھیلوں تو ہتھوڑا کہتے ہیں سلو کھیلیں تو تنقید کرتے ہیں: عثمان خان