June 15, 2024 | 10:01 am

ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پر بابراعظم کی کپتانی کو پہلا جھٹکا

رپورٹ : یحیٰ حسینی۔۔۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر بابراعظم کی کپتانی کو پہلا جھٹکا پہنچ گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بابراعظم بنگلادیش کے خلاف دو ٹیسٹ کی سیریز میں کپتان نہیں ہوں گے اور ان کی جگہ شان مسعود قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ بابر اعظم کی قائدانہ اہلیت سے مایوس

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) بنگلادیش کے خلاف سیریز کے لئے متحرک ہے۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ بابر اعظم کی قائدانہ اہلیت سے مایوس ہوا ہے لہٰذا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقص پرفارمنس کے بعد بابر اعظم کو ٹیسٹ قیادت نا دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بابر اعظم کو ٹیسٹ قیادت نا دینے کا فیصلہ

یاد رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بابر اعظم کو وائٹ بال کی قیادت دی تھی۔ بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شان مسعود کپتان اور جیسن گلیسپی کوچ ہوں گے۔

 رواں سال اگست میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں دو ٹیسٹ میچز شامل ہیں اور یہ ٹیسٹ میچز آئی سی سی چیمپئن شپ کا حصہ بھی ہوں گے۔