June 15, 2024 | 08:01 am

نیوزی لینڈ نے یوگینڈا کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

نیوزی لینڈ نے یوگینڈا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر میگا ایونٹ میں جیت کا مزہ چکھ لیا۔

تفصیلا ت کے مطابق نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے جواب میں یوگینڈا کی ٹیم 40 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

یوگینڈا کی ٹیم میں چار کھلاڑی 0 پر آؤٹ ہوئے جبکہ صرف کینیتھ واسوا 11 رنز کے ساتھ ڈبل فیگر میں داخل ہوئے مگر ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر نہ بنا سکا۔

کیوی ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں 1 وکٹ کے نقصان پر 5.2 اوور میں میگا ایونٹ کی پہلی کامیابی کا مزہ چکھ لیا مگر اب کیا فائدہ جب پانی سر سے کافی اوپر جا چکا۔

نیوزی لینڈ ٹیم سپر 8 مرحلے سے باہر ہوچکی ہے

نیوزی لینڈ کی جانب اوپننگ بیٹر فن الین 9 رنز بنا سکے جبکہ وکٹ کیپر بیٹر ڈیون کانوے 22 اور رچن راویندرا نے 1 رنز بنایا۔

میگا ایونٹ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم متاثر کارکردگی دکھانے سے قاصر رہی، کیوی ٹیم کو پہلا بڑا اپ سیٹ افغانستان کی صورت ملا، افغان ٹیم نے کیویز کو 84 رنز سے شکست دی پھر نیوزی لینڈ کو میزبان ویسٹ انڈیز نے 13 رنز سے زیر کیا اس کے بعد نیوزی لینڈ نے یوگینڈا کو یک طرفہ مقابلے میں ہرایا، اب کیوی ٹیم اپنا اگلا گروپ میچ پاپانیو گونیا کے خلاف 17 جون کو کھیلے گی۔