June 14, 2024 | 03:44 pm

پاکستان ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے گروپ کا آخری میچ اتوار کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

قومی ٹیم فلوریڈا کے شہر لاوڈر ڈیل پہنچی ہوئی ہے لیکن گراؤنڈ گیلا ہونے کی وجہ سے اس کا پریکٹس سیشن منسوخ کرنا پڑا ۔

خیال رہے کہ امریکا اور آئرلینڈ کی ٹیمیں آج اسی گراؤنڈ پر مد مقابل ہوں گی اور میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اگر آج امریکہ کو آئرلینڈ کے ہاتھوں شکست ہوتی ہے تو اس کا فائدہ پاکستان ٹیم کو پہنچے گا اور پاکستان کو اپنا آخری گروپ میچ آئرلینڈ کے خلاف لازمی جیتنا ہوگا۔

لیکن اگر بارش کے باعث آج کا میچ نہ ہوسکا تو دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ مل جائے گا اور یوں پاکستان ٹیم کی سپر 8 تک رسائی کی جنگ ختم ہوجائے گی۔