کیا پاکستان ٹیم اگلا T20ورلڈ کپ براہ راست کھیل پائے گی؟
پاکستان کرکٹ ٹیم کے حوالے خبریں گردش کررہی ہیں کہ پاکستان ٹیم اگر اس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں نہ پہنچ سکی تو اسے اگلے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی راؤنڈ کھیلنا پڑے گا۔
یہاں یہ بات اہم ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایسی کسی صورتِ حال کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی 2024 کے ورلڈ کپ کی ٹاپ 8 ٹیمیں اگلا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ براہ راست کھیلیں گی۔
واضح رہے کہ سال 2026 میں بھارت اور سری لنکا کی میزبانی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں میزبان ہونے کی وجہ سے ایونٹ میں براہ راست داخل ہوں گی۔
امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اس وقت نیوزی لینڈ اور پاکستان ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر شاندار پوزیشن پر تو نہیں ہیں مگر یقینی طور پر بہتر رینکنگ کی بنیاد پر اگلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیں گے۔
یہاں تک کہ اگر انگلینڈ سپر 8 کے لئے کوالیفائی نہیں کرتا ہے تو تینوں پاکستان ، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے پاس درجہ بندی پر اتنے ریٹنگ پوائنٹس ہیں کہ وہ اگلے ورلڈ کپ کے لئے براہ راست کوالیفائی کرسکتے ہیں۔
-
اسٹیڈیمز کے نئے ہاسپٹیلیٹی باکسز فروخت کیلئے پیش
-
پاکستانی نژاد انگلش فاسٹ بولر ثاقب محمود کو بھارتی ویزا جاری
-
کراچی انتظامیہ کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے خصوصی اقدامات کرنے کا فیصلہ
-
پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 230 رنز بنا کر آؤٹ
-
دوسرا دن: پاکستان آج 143 رنز سے اننگز آگے بڑھائے گی
-
ملتان ٹیسٹ: ہم پہلے دن پلان کے مطابق کھیلے، جیڈن سیلز
-
دھند نہ ہوتی تو میچ 3 دن سے زیادہ نہیں چلنا تھا، محمد رضوان
-
فخر زمان نے بھارتی ٹیم کے اہم کھلاڑیوں کے نام بتادیے
-
پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کیلئے کھیلنے کیلئے پرجوش ہوں، ڈیرل مچل
-
پہلے سیشن میں پاکستان کے 4 وکٹ پر 86 رنز
-
چیمپئنز ٹرافی سے قبل بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ مستعفی
-
پہلا ٹیسٹ: پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ