June 14, 2024 | 11:44 am

پاکستانی شائقین کرکٹ آج امریکہ کی شکست کی دعا کریں

پاکستانی شائقینِ کرکٹ کے لیے اُمید کی ایک کرن جاگ اٹھی کیونکہ فلوریڈا کے شہر لاڈر ہِل میں موسم بہتر ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ آج شام ساڑھے 7 بجے امریکہ اور آئرلینڈ کے درمیان میچ کھیلا جائے گا جو پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

اب دونوں ٹیموں کے درمیان نہ صرف میچ کا ہونا لازمی ہے بلکہ آئرلینڈ نے ہر حال میں آج امریکا اور شکست دینی ہوگی جس سے پاکستان ٹیم کو فائدہ ہوگا۔


اگر آج بارش نے مقابلہ نہ ہونے دیا تو گرین شرٹس سُپر 8 کے مرحلے سے باہر ہوجائے گی اور اگر آئرش ٹیم ہار گئی تو امریکا کا بیڑا پار ہوجائے گا نہیں تو پھر پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان اتوار کو ہونے والے میچ تک کا انتظار کرنا پڑے گا اسی لیے پاکستان کے کرکٹ شائقین کی نظریں آج کے میچ پر مرکوز ہیں۔

وہاں کے موسم پر بات کی جائے تو لاڈر ہِل میں موسم بہتر ہوگیا ہے اور بارش کے امکانات اکانوے فیصد سے کم ہوکر 20 فیصد رہ گئے ہیں۔

گروپ اے کی ٹیموں کی پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالی جائے تو بھارت ابھی 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے جبکہ میزبان ملک امریکہ کے 4 پوائنٹس ہیں، پاکستان اور آئرلینڈ 2 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر ہیں اور آئرلینڈ آخری نمبر پر موجود ہے۔