June 14, 2024 | 08:29 am

افغانستان نے پاپوا نیو گنی کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 29 ویں میچ میں افغانستان نے پاپوا نیو گنی کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں تیسری کامیابی سمیٹ لی۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے جواب میں پاپوا نیو گنی کی ٹیم صرف 95 رنز تک ہی افغان بولز کا مقابلہ کرسکی۔

افغانستان کی جانب سے فضل الحق فاروقی نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ نوین الحق نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور نور احمد کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز نے 11 رنز بنائے جبکہ ان کے ساتھی اوپنر بغیر کوئی کھاتہ کھولے صرف 7 گیند کھیل کا چلتے بنے، عظمت اللہ 13 رنز بنا سکے۔

افغانستان ٹیم نے رواں ٹورنامنٹ کے اپنے پہلے میچ میں یوگینڈا کو 125 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی پھر 7 جون کو نیوزی لینڈ کو 84 رنز سے ہار کا مزہ چکھایا۔ یوں افغان ٹیم نے تین کامیابیوں کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔