ٹی20 ورلڈکپ: بنگلادیش کی نیدرلینڈز کو شکست، سری لنکا سپر ایٹ کی دوڑ سے باہر

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے 27ویں میچ میں بنگلادیش نے نیدرلینڈز کو 25 رنز سے شکست دے دی۔ اس میچ کے نتیجے کے ساتھ ہی سری لنکا کی ٹیم ایونٹ میں سپر 8 مرحلے کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔
بنگلادیش کی جانب سے دیے گئے 160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 8 وکٹوں پر 134 رنز بناسکی۔
سائبرینڈ اینگلبریچٹ 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ وکرم جیت سنگھ نے 26، کپتان اسکاٹ ایڈورڈ نے 25، مائیکل لیفٹ نے 18 اور میکس او ڈاؤڈ نے 12 رنز بنائے جبکہ آریان دت 15 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔
بنگلادیش کی جانب سے رشد حسین نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ تسکین احمد نے دو جبکہ مستفیض الرحمان، تنزید حسن اور محمود اللہ نے ایک ایک وکٹ لی۔
کنگسٹن میں کھیلے جانے والے اس میچ میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر بنگلادیشن کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
بنگال ٹائیگرز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 159 کا ہندسہ بورڈ پر سجادیا۔
اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن نے ناقابلِ شکست 64 رنز کی اننگز کھیلی۔ تنزید حسن نے 35 اور محمود اللہ نے 25 رنز بنائے جبکہ ذاکر علی 14 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔
نیدرلینڈز کی جانب سے آریان دت اور پال وین میکیرن نے دو دو جبکہ ٹم پرنگل نے ایک وکٹ لی۔
عمدہ بیٹنگ پرفارمنس پر شکیب الحسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
بنگلادیش کی جیت کے ساتھ ہی سری لنکا کی ٹیم سپر ایٹ مرحلے کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔
-
پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 10 وکٹ سے ہرا دیا
-
14 سالہ کھلاڑی نے دنیائے کرکٹ میں تہلکہ مچا دیا
-
کون ہوگا پاکستان ٹیم کا نیا کوچ؟ مشاورتی عمل جاری
-
صاحبزادہ فرحان لاہور قلندرز کیخلاف کھیلنے کیلئے پرجوش
-
ہمارے ٹاپ آرڈر کو تھوڑا زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے: سکندر رضا
-
ہمارے پلاٹینم اوورسیز پلیئرز کی پرفارمنس اچھی نہیں رہی، ندیم خان
-
لاہور قلندرز جس سمت جارہی ہے اُس سے مطمئن ہیں، فخر زمان
-
یہ جنگیں لڑنے کا دور نہیں، کچھ حاصل نہیں ہوگا، جہانگیر خان
-
لندن میراتھن 2025 میں 40 سے زائد پاکستانی اور اوورسیز پاکستانی رنرز کی شرکت
-
جارحانہ انداز فاسٹ بولر کی خوبصورتی ہوتی ہے: محمد عامر
-
حارث روف ون ڈے کرکٹ میں 25 اوورز کے بعد ایک ہی گیند کے استعمال کے حامی
-
تیز کھیلوں تو ہتھوڑا کہتے ہیں سلو کھیلیں تو تنقید کرتے ہیں: عثمان خان