June 13, 2024 | 03:14 pm

نیویارک کےنساو کاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم کو گرانےکا فیصلہ

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے نیویارک میں تیار کئے گئے نسا وکاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم کو گرانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نیویارک اسٹیڈیم کوعارضی طورپرورلڈکپ کےمیچز کے لیے بنایا  گیا  تھا۔

نساوکاؤنٹی اسٹیڈیم نےپاک بھارت میچ سمیت ورلڈکپ کے8میچزکی میزبانی کی تھی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ میں اس عارضی اسٹیڈیم میں ہاؤس فل رہا تھا۔

علم میں رہے کہ بھارت اورامریکا کےدرمیان میچ نساوکاؤنٹی پرکھیلاجانےوالا آخری میچ تھا، نساو کاؤنٹی اسٹیڈیم کو گرانےکےبھاری مشینری پہنچا دی گئی ہے۔