کیا بابراعظم کو ایک بار پھر کپتانی سے ہاتھ دھونا پڑے گا؟

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی ناقص پرفارمنس کی وجہ سے ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے بارے میں ذرائع کا بتانا ہے کہ فی الحال انہیں وائٹ بال کا کپتان برقرار رکھا جائے گا۔
بابراعظم ورلڈکپ کے بعد نومبر میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں ٹیم کی کپتانی کریں گے۔
جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی سے سوال کیا گیا کہ ٹیم کی حالیہ کارکردگی کے بعد کیا فیصلے کیے جا رہے ہیں؟
اس پر محسن نقوی نے جواب دیا کہ ابھی ٹیم میچز کھیل رہی ہے، قوم کو ٹیم سے متعلق فیصلوں کے لیے انتظار کرنا چاہیے، ابھی ٹیم کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں میچز باقی ہیں، ٹورنامنٹ کا حتمی نتیجے کا انتظار کرنا چاہیے۔
چیئرمین پی سی بی نے یہ بھی کہا کہ ٹیم کو ابھی سپورٹ کی ضرورت ہے، جیسی بھی ٹیم ہے اسے لے کر اس ٹورنامنٹ میں آگے چلنا ہے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سب لوگ دعا کر رہے ہیں کہ ٹیم آگے پہنچے، مشاورت جاری ہے فی الحال اس موقع پر اس متعلق مزید بات کرنا مناسب نہیں۔
یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی امریکہ کے ہاتھوں شکست اور پھر روایتی حریف بھارت سے میچ ہارجانے کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ لگتا تھا کہ کرکٹ ٹیم کا چھوٹی سرجری سے کام چل جائے گا مگر آج کی انتہائی خراب کارکردگی کے بعد یقین ہوگیا ہے کہ ٹیم میں بڑی سرجری کی ضرورت ہے۔
-
حارث روف اور عثمان خان کو نیوزی لینڈ میں ٹھہرنے کی ہدایت
-
نوجوانوں کو مزید موقع دینگے: سلمان علی آغا
-
ارباب نیاز اسٹیڈیم میں نمائشی میچ کھٹائی میں پڑنے کا امکان
-
ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن کی کھیل کے موجودہ ڈھانچے میں تبدیلی کی تجاویز
-
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے دوران صاحبزادہ فرحان کا نیا قومی ریکارڈ
-
نیوزی لینڈ کا اہم بیٹر پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
-
نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف سیریز چار ایک سے جیت لی
-
پاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 129 رنز کا ہدف
-
ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میں فاطمہ ثنا ٹیم کی قیادت کریں گی
-
تمیم اقبال کی انجیو پلاسٹی کے بعد اب طبیعت کیسی ہے؟
-
صائم ایوب اپنوں میں عید منانے کیلئے پاکستان پہنچ چکے ہیں
-
نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ