June 13, 2024 | 09:44 am

اعظم خان ذہنی طور پر بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کیلئے تیار ہی نہیں: محمد حفیظ

رپورٹ: سید یحییٰ حسینی۔۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ڈائریکٹر کرکٹ محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں اعظم خان بین الاقوامی کرکٹ کیلئے تیار ہی نہیں ہیں، اعظم خان کے ساتھ بطور ڈائریکٹر کرکٹ میرا تجربہ مایوس کن رہا۔

محمد حفیظ نے کہا کہ انہوں نے ماضی میں اعظم خان کی فٹنس کے حوالے سے بورڈ اور ان کے ذاتی ٹرینر کو کام کرنے پر آمادہ کیا لیکن وہ اعظم خان میں کوئی بدلاؤ نا لا سکے۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ پوری ٹیم 2 کلومیٹر کا فاصلہ دس منٹ میں طے کرے، تو یہی کام کرنے کیلئے اعظم خان 20 منٹ لیں گے۔

پی سی بی کے سابق ڈائریکٹر کرکٹ کا کہنا تھا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اعظم خان خود بین الاقوامی کرکٹ کے لیے سنجیدہ سوچ کا مظاہرہ نہیں کر رہے۔