میگا ایونٹ میں نیوزی لینڈ کو دوسری شکست

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو 13 رنز سے شکست دے دی اور یوں نیوزی لینڈ کو میگا ایونٹ میں دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
علم میں رہے نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز نے 150 رنز کا ہدف دیا۔
کیوی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز ہی بنا سکی اور یوں نیوزی لینڈ کو افغانستان کے بعد ویسٹ انڈیز نے بھی شکست سے دوچار کیا۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے شرفین ردرفورڈ نے 39 گیندوں میں 2 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 68 رنز کے ساتھ نمایاں اور ناقابل شکست بیٹر رہے اور کھیل کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ اپنے نام کیا ، ویسٹ انڈیز کے بولرز پر نظر ڈالی جائے تو جوزف نے 4 اوور میں 19 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ گداکیش نے 3 وکٹیں اپنے نام کی اور ان کے علاوہ عقیل حسین اور اندرے رسل نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
آج کے میچ میں کیوی بیٹنگ لائن اپ کی بات کی جائے تو گلین فلپس نے ہائسٹ اسکور 40 رنز بنائے ، کپتان کین ولیمسن صرف 1 رن کے مہمان ثابت ہوئے۔ بولنگ لائن اپ میں ٹرینٹ بولڈ نے 3 شکار کئے جبکہ ٹم ساؤتھی اور لوکی فارگسن نے 2،2 وکٹیں حاصل کی، جمی نیشم اور مچل سیٹنر نے ایک، ایک بیٹر کو پویلین بھیجا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ سی کے پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالی جائے تو نیوزی لینڈ نے اب تک 2 میچز کھیلے ہیں اور ابھی تک کامیابی کی تلاش میں ہے۔ نیوزی لینڈ کو پہلا جھٹکا افغانستان نے 84 رنز کی جیت کی صورت میں دیا پھر ابھی ویسٹ انڈیز نے 13 رنز سے کامیابی حاصل کرکے کیویز کو ٹیبل پر بلکل آخر میں لگا دیا ہے۔ ایونٹ میں نیوزی لینڈ کے اب دو میچز باقی ہیں جس میں اسے 15 جون کو یوگینڈا اور 17 جون کو پاپانوگونیا کا سامنا کرنا ہے۔
ویسٹ انڈیز نے پاپانوگونیا کو 5 وکٹس ، یوگینڈا کو 134 رنز اور ابھی نیوزی لینڈ کو 13 رنز سے شکست دے کر اپنے تینوں میچز میں کامیابی سمیٹتے ہوئے 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے ، بس ویسٹ انڈیز کو اب ایک میچ 18 جون کو افغانستان سے کھیلنا ہے۔
-
رشبھ پنت کو بچانے والے نوجوان کی گرل فرینڈ کیساتھ خودکشی کی کوشش، لڑکی ہلاک
-
کراچی گرامر اسکول نے ریفلیکشنز اسکول ٹورنامنٹ جیت لیا
-
ابھی تک اپنی پلیئنگ الیون فائنل نہیں کی، تیاری کا اچھا وقت مل گیا، مچل سینٹنر
-
افغانستان کرکٹ ٹیم کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے تیاریوں کا آغاز
-
چیمپئنز ٹرافی: بھارتی کھلاڑی فیملی کے بغیر یو اے ای جائیں گے، نئی پالیسی پر عمل شروع
-
شاہین آفریدی،سعود شکیل اور کامران غلام پر جرمانہ عائد
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے فائنل میچ کے ٹکٹوں کی مانگ میں اضافہ
-
انگلینڈ کے آلراونڈر جیکب بیٹھل چیمپئنز ٹرافی سے آوٹ
-
کپتان نجم الحسین شنٹو چیمپئنز ٹرافی میں حیران کرنے کیلئے پر اُمید
-
آئی سی سی نے سرفراز احمدکو چیمپئنز ٹرافی کا سفیر مقرر کردیا
-
چیمپئنز ٹرافی: وارم اپ میچز کیلئے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان
-
پی ایف ایف کی کانگریس کا غیر معمولی اجلاس 27 فروری کو طلب